مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پانی کی یکساں تقسیم،گندے پانی کے دوبارہ استعمال اور چنوتی بھری کارروائی کے ذریعے آبی ذخائر کی پیمائش کو یقینی بنانے کے لئے پےجل سرویکشن کرایا جائے گا


جل جیون مشن- شہری کے تحت کے پے جل سرویکشن10 شہروں میں شروع کیا گیا

ابتدائی کارروائی کے نتائج کی بنیاد پر اس سرویکشن کو تمام امرت شہروں تک توسیع  دی جائے گی

Posted On: 16 FEB 2021 1:53PM by PIB Delhi

مکان اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا کے ذریعہ آج جل جیون مشن- شہری کے تحت ایک پائلٹ پے جل سرویکشن شروع کیا گیا۔ پائلٹ سرویکشن کی معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب مشرا نے بتایا کہ شہروں میں پانی کی یکساں تقسیم اور گندے پانی کے  دوبارہ استعمال کا پتہ لگانے اور ایک چنوتی بھرے عمل کے ذریعہ پانی کی مقدار اور معیار کے سلسلے میں آبی ذخائر کی پیمائش کرنے کے لئے پے جل سرویکشن کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے قدم کے طور پر وزارت نے 10 شہروں- آگرہ، بدلا پور، بھونیشور، چورو، کوچی ، مدورئی، پٹیالہ، روہتک، سورت اور تمکور میں پائلٹ کی بنیاد پر پے جل سرویکشن شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پائلٹ سرویکشن کے نتائج کی بنیاد پر اس کی توسیع تمام امرت شہروں میں کی جائے گی۔

شہریوں اور پالیکا اہل کاروں کے ساتھ دوبدو انٹر ویو کے ذریعہ پینے کے پانی، گندے پانی کا انتظام، بغیر مالیت والے پانی اور تین آبی ذخائر کی حالت سے متعلق اعداد وشمار جمع کئے جائیں گے ۔یہ سروے منظور شدہ سوال نامہ اور آن لائن انٹرویو، پانی کے نمونے کا مجموعہ اور لیبارٹری کے تجربہ کی بنیاد اور غیرمالیت والے پانی کے لئے فیلڈ سروے کی بنیاد پر کیاجائے گا۔

مشن کی نگرانی ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعہ کی جائے گی۔ اس پلیٹ فارم سے پیش رفت اور نتیجہ کی بنیاد پر فیض یافتگان کی نگرانی کی جائے گی۔ ان پروجیکٹوں کے  لئے حکومت کی طرف سے رقم کی فراہمی تین مراحل20:40:40 میں کی جائے گی۔ تیسری قسط  دستیاب کام کاجی نتائج کی بنیاد پر جاری کی جائے گی اور رقم کی فراہمی کے وقت معتبر طریقہ اپنایا جائے گا۔

جل جیون مشن( شہری) کا مقصد ایس ڈی جی ہدف-6 کے مطابق 4378 شہروں میں تمام کنبوں کو نل سے پانی کی سپلائی کرنا ہے۔ اس کا مقصد 500 امرت شہروں میں سیور کا انتظام کرنا ہے تاکہ ان شہروں میں پانی کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔500 امرت شہروں میں شہری کنبوں میں نل سے پینے کا پانی مہیا کرانے میں 2.68 کروڑ کا فرق ہے اور سیور کنکشن دینے میں 2.6 کروڑ کا فرق ہے۔ جل جیون مشن( شہری) میں اس فرق کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔

تازہ پانی سپلائی کرنے کے انتظام کو مضبوط بنانے کے لئے آبی ذخائر کو نئی زندگی فراہم کرنا اور سب مقام بنانا ہے اور شہروں کو پانی جذب کرنے لائق بنانا ضروری ہے۔ تاکہ سیلاب کے امکان کو کم کیاجاسکے اور شہری آبی نظام کی اسکیم کے ذریعہ سہولت میں اضافہ کیاجاسکے۔

جل جیون مشن( شہری) کے تحت ہر ایک شہر کے لئے شہر کے پانی کے توازن کا منصوبہ تیار کرکے آبی اقتصادیات کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے لئے فوکس صاف کئے گئے سیور کے پانی کے  ری سائیکل/ دوبارہ استعمال، آبی ذخائر کو نئی زندگی بخشنا اور پانی کے تحفظ پر ہے۔ ادارہ جاتی نظام تیار ہونے سے پانی کی 20 فیصد مانگ دوبارہ استعمال کئے گئے پانی سے کی جائے گی۔ پانی کے شعبے میں جدید ترین عالمی ٹیکنالوجی کا فائدہ  اٹھانے کے لئے ٹیکنالوجی  ذیلی مشن کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مشن کے پروگرام میں اصلاح بھی شامل ہے۔ ان  اصلاحی پروگراموں میں شہر کا پینے لائق پانی کا  اشاریہ تیار کرنا، غیر مالیتی پانی میں کٹوتی، میونسپل اقتصادی اصلاحات، بارش کے پانی کا تحفظ، 2025 تک  کم از کم 20 فیصد پانی کی مانگ ری سائیکل  پانی سے کرنا اور فی شہری مقامی اکائی میں 3 آبی ذخائر کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ ان اصلاحات  کو  کامیاب بنانے کے لئے مقامی اکائیوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔

جل جیون مشن( شہری) کے لئے کل مجوزہ لاگت 287000 کروڑ روپے ہے۔ اس میں امرت مشن کو مسلسل مالی مدد کے لئے 10 ہزار کروڑ روپے شامل ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ(پی پی پی) کو فروغ دینے کے لئے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں سے اپنے کل حاصل شدہ رقم کے دس فیصد تک کے پی پی پی پروجیکٹ شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔

شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے پروجیکٹوں کے لئے مرکز کی طرف سے 90 فیصد رقم فراہم کی جائے گی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  100 فیصد رقم، 1 لاکھ آبادی والے  شہروں کے لئے مرکزی فنڈ سے 50 فیصد، 1 سے 10 لاکھ آبادی والے شہروں کے لئے مرکزی فنڈ سے  ایک تہائی اور 10 لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے شہروں کی مرکزی فنڈ سے 25 فیصد رقم فراہم کی جائے گی۔

******

 

 

ش  ح ۔ق ت۔ ر ض

U-NO.1642



(Release ID: 1698650) Visitor Counter : 528