مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ٹیکنو گراہی کے لیے آن لائن اندراج ماڈیول لانچ کیا گیا
ای-نیوز لیٹر اور ایل ایچ بی کتابچے بھی لانچ کیے گئے
ٹیکنو گراہی مشاورت، تجربے اور تکنیکی بیداری کے لیے 6 ایل ایچ پی سائٹوں پر لائیو لیبارٹریوں سے جڑ سکتے ہیں: درگا شنکر مشرا
Posted On:
16 FEB 2021 4:21PM by PIB Delhi
آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری، شری درگا شنکر مشرا کے ذریعہ ٹیکنو گراہی کے لیے ایک اندراج ماڈیول لانچ کیا گیا۔ ٹیکنو گراہی آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، انجینیئرنگ، پلاننگ اور آرکیٹکچر کالجوں کے طلبا، فیکلٹی ممبران، ماہرین تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ ماڈیول کا افتتاح کرتے ہوئے، مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری، شری درگا شنکر مشرا نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار سیکھنے، مشاورت، خیالات اور حل کی تخلیق، تجربہ، اختراع، اور تکنیکی بیداری کے لیے چھ ایل ایچ پی سائٹوں پر لائیو لیبایٹریوں کا دورہ کرنے کے لیے اپنا اندراج کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا، ”اس سے انھیں استعمال کی جانے والی تکنیکوں بہتر تجربہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور انھیں ’میک ان انڈیا‘ کو دھیان میں رکھتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں اپنی ضرورتوں کے مطابق تکنیکوں کو اپنانے میں مدد ملے گی۔“ 12 ماہ کی مدت میں ایل ایچ پی کی تکمیل تک، ’ٹیکنو گراہی‘ معلومات کے پھیلاؤ کے لیے سائٹوں سے باقاعدہ اپ ڈیٹ حاصل کریں گے۔
شری مشرا نے ایل ایچ پی ای-نیوز لیٹر بھی لانچ کیا جو ہر مقام پر منصوبوں کی پیش رفت کو دکھاتا ہے۔ یہ ای-نیوز لیٹر کی پہلی جلد ہوگی۔ طلبا، اساتذہ، اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو تحریری دستاویزوں اور تصویروں کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ہر ماہ اس طرح کے بارہ ای-نیوز لیٹر جاری کیے جائیں گے۔ اس سے ہر ریاست کی ترقی کے حوالے سے چھ ریاستوں کے مابین صحت مند مسابقت کو بھی فروغ ملے گا۔
چھ ریاست مخصوص ایل ایچ پی کتابچے ہر سائٹ کے بارے میں منظم معلومات کے لیے ہیں۔ اس سے تکنیکی خاصیتوں، استعمال کی جا رہی ہر ایک تکنیک اور دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ یہ کتابچے ٹیکنوکریٹس کے لیے معلومات کے تبادلے کے لیے ایک گائیڈ کا کام کریں گے۔
مکانات اور شہری امور کی وزارت (MoHUA) ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے لائیو لیبارٹریز کی شکل میں چھ لائٹ ہاؤس پروجیکٹس (ایل ایچ پی) کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ اولین ہدف، لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو فروغ دینا ہے، تاکہ سائٹ پر سیکھنے کے لیے تکنیکی بیداری کو بڑھاوا دیا جا سکے۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی نے 1 جنور، 2021 کو اندور (مدھیہ پردیش)، راج کوٹ (گجرات)، چینئی (تمل ناڈو)، رانچی (جھارکھنڈ)، اگرتلا (تریپورہ) اور لکھنؤ (اتر پردیش) میں 6 ایل ایچ پی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی-یو) کے تحت ایل ایچ پی کو عالمی ہاؤسنگ ٹکنالوجی چیلنج-انڈیا (جی ایچ ٹی سی- انڈیا) کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ایل ایچ پی ماڈول ہاؤسنگ منصوبے ہیں۔ ہر ایک مقام پر تقریباً 1000 گھروں کو اتحادی انفراسٹرکچر کی سہولیات سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ تکنیکی انقلاب لاگت مؤثر، ماحول دوست، تباہی سے بچانے والا ہے اور تیز رفتار تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان میں تکنیکی تبدیلی کی سمت میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔
**************
16-02-2021
U: 1632
(Release ID: 1698591)
Visitor Counter : 191