صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 ٹیکہ کاری سے متعلق 26ویں دن کی تازہ جانکاری


68.26 لاکھ فیض یافتگان کو کووڈ-19 ٹیکہ لگایا گیا

آج شام 6 بجے تک 215133 فیض یافتگان کو ٹیکہ لگایا گیا

Posted On: 10 FEB 2021 7:38PM by PIB Delhi

آج کووڈ -19 ویکسین لگوانے والے طبی کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکروں کی کُل تعداد 68.26 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ آج شام 6 بجے تک عارضی  رپورٹ کے مطابق  142455 سیشن کے ذریعے 6826898 فیض یافتگان کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ ان میں 5665172طبی کارکن ( 57.4) فیصد اور 1161726 فرنٹ لائن ورکر(13.2فیصد) شامل ہیں۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے 26ویں دن آج شام 6 بجے تک کُل 215133 فیض یافتگان کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ان میں 54834طبی کارکنوں اور 160299 فرنٹ لائن ورکر شامل ہیں۔دن کی حتمی رپورٹ دیر رات تک مکمل ہو جائے گی۔ آج شام 6 بجے تک 7707 سیشن منعقد کئے گئے۔

آج 33 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کی گئی۔

 

نمبر شمار

ریاست ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقہ

ٹیکہ کاری کے فیض یافتگان

1

انڈمان نکوبار

3413

2

آندھراپردیش

3,31,786

3

ارونا چل پردیش

13,480

4

آسام

1,09,888

5

بہار

4,22,802

6

چنڈی گڑھ

6903

7

چھتیس گڑھ

2,12,480

8

دادر اور نگر حویلی

2067

9

دمن اور دیو

953

10

دلی

1,37,885

11

گوا

9961

12

گجرات

6,05,494

13

ہریانہ

1,83,529

14

ہماچل پردیش

63,237

15

جموں و کشمیر

74,219

16

جھارکھنڈ

1,49,952

17

کرناٹک

4,61,478

18

کیرالہ

3,25,079

19

لداخ

2525

20

لکش دیپ

920

21

مدھیہ پردیش

4,09,015

22

مہاراشٹر

5,59,152

23

منی پور

12948

24

میگھالیہ

9745

25

میزورم

11046

26

ناگالینڈ

6,720

27

اڈیشہ

3,51,058

28

پڈوچیری

4770

29

پنجاب

91,400

30

راجستھان

5,04,564

31

سکم

7677

32

تمل ناڈو

1,92,440

33

تلنگانہ

2,48,578

34

تریپورہ

52,586

35

اترپردیش

6,73,542

36

اتراکھنڈ

89,638

37

مغربی بنگال

4,16,730

38

متفرقات

67,238

مجموعی

68,26,898

 

13 ریاستوں ؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں رجسٹر طبی کارکنوں میں سے 65 فیصد سے زیادہ کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ یہ ہیں بہار، تریپورہ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، لکش دیپ، کیرالہ، میزورم، چھتیس گرھ، اترپردیش، انڈمان نکوبار جزائراور راجستھان ۔

دوسری طرف 7 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹرڈ طبی کارکنوں میں سے 40فیصد سے کم کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ یہ ہیں، پنجاب، میگھالیہ، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، منی پور، ناگالینڈ اور پڈوچیری۔

جن 10 ریاستوں میں سب سے زیادہ ٹیکہ کاری ہوئی، وہ ہیں: گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، چھتیس گڑھ، راجستھان، مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور بہار۔ اب تک کل 30 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اب تک 30 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے، جو کُل ٹیکہ کاری کا 0.0004فیصد ہے۔ جن 30 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان میں سے 19 کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے، جبکہ 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2 کا علاج جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں اینا فلیکسز سے متاثر ایک شخص  کو پڈوچیری کے جے آئی پی ایم ای آر  ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔  

اب تک کُل 23 اموات ہوئی ہیں۔ یہ کُل کووڈ -19 ٹیکہ کاری کا 0.0003فیصد ہے۔ 23 میں 9 لوگوں کی موت اسپتال میں جبکہ 14 اموات اسپتال سے باہر ہوئی ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹے میں کوئی نئی موت نہیں ہوئی ہے۔

آج تک منفی اثرات کے تعلق سے سنگین معاملات یا موت کا کوئی بھی معاملہ ٹیکہ کاری سے جڑا ہوا نہیں ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 1603


(Release ID: 1698373) Visitor Counter : 200