صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے 31ویں دن کی تازہ جانکاری 


کووڈ-19 کے خلاف 85 لاکھ سے زائد فیض یافتگان کی ٹیکہ کاری


آج شام 6 بجے تک 2.3 لاکھ سے زائد فیض یافتگان کو ٹیکہ لگا، 73557طبی کارکنوں کو آج دوسری خوراک دی گئی

Posted On: 15 FEB 2021 8:41PM by PIB Delhi

کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کے  تحت ٹیکہ لگوانے والے طبی کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز کی تعداد 85 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 8516771فیض یافتگان کو آج شام 6 بجے تک ٹیکہ لگایا گیا۔ ان میں 6057162 طبی کارکنوں (ایچ سی ڈبلیو) کو ویکسین پہلی ڈوز دی جا چکی ہے، جبکہ 98118 طبی کارکنان دوسری خوراک لے چکے ہیں۔2361491 فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیو) نے پہلی خوراک لی ہے۔ ملک بھر میں 16؍ جنوری کو ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی گئی تھی۔ وہیں فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ٹیکہ کاری 2؍ فروری 2021 کو شروع کی گئی تھی۔

 

ملک بھر میں کووڈ-19 کےخلاف ٹیکہ کاری مہم کے 31ویں دن کُل 231476فیض یافتگان کو آج شام 6 بجے تک ٹیکہ لگایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جن 157919 فیض یافتگان کو پہلی خوراک دی گئی تھی، ان میں 73557طبی کارکنوں کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ حتمی رپورٹ آج رات تک تیار کر لی جائے گی۔

 

آج شام 6 بجے تک 9935سیشن کا انعقاد کیاگیا۔

 

آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کا انعقاد کیا گیا۔

 

 

نمبرشمار

ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقہ

ٹیکہ کاری کے فیض یافتگان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

مجموعی خوراک

1

انڈمان نکوبار جزائر

3,847

182

4,029

2

آندھراپردیش

3,58,944

10,638

3,69,582

3

اروناچل پردیش

16,141

1,250

17,391

4

آسام

1,28,032

3,165

1,31,197

5

بہار

4,93,212

1,727

4,94,939

6

چنڈی گڑھ

9,212

144

9,356

7

چھتیس گڑھ

2,71,525

3,325

2,74,850

8

دادرنگرحویلی

2,922

41

2,963

9

دمن اور دیو

1,121

30

1,151

10

دلی

1,91,005

2,318

1,93,323

11

گوا

13,166

517

13,683

12

گجرات

6,88,960

8,080

6,97,040

13

ہریانہ

1,97,800

2,792

2,00,592

14

ہماچل پردیش

81,482

475

81,957

15

جموں و کشمیر

1,45,600

1,849

1,47,449

16

جھارکھنڈ

2,16,081

3,928

2,20,009

17

کرناٹک

5,00,112

10,838

5,10,950

18

کیرالہ

3,63,902

3,570

3,67,472

19

لداخ

2,904

77

2,981

20

لکش دیپ

1,776

0

1,776

21

مدھیہ پردیش

5,67,219

0

5,67,219

22

مہاراشٹر

6,94,667

2,028

6,96,695

23

منی پور

24,844

277

25,121

24

میگھالیہ

14,230

164

14,394

25

میزورم

12,240

227

12,467

26

ناگالینڈ

11,006

308

11,314

27

اڈیشہ

4,13,408

4,139

4,17,547

28

پڈوچیری

6,320

193

6,513

29

پنجاب

1,06,453

1,008

1,07,461

30

راجستھان

6,11,335

1,046

6,12,381

31

سکم

8,543

0

8,543

32

تمل ناڈو

2,55,038

3,244

2,58,282

33

تلنگانہ

2,79,010

7,178

2,86,188

34

تریپورہ

73,375

1,485

74,860

35

اترپردیش

8,96,254

15,014

9,11,268

36

اتراکھنڈ

1,14,059

1,200

1,15,259

37

مغربی بنگال

5,26,890

5,231

5,32,121

38

متفرقات

1,16,018

430

1,16,448

مجموعی

84,18,653

98,118

85,16,771

14ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 70 فیصد سے زائد رجسٹرڈ طبی کارکنوں کی ٹیکہ کاری کی۔ یہ ہیں – بہار، لکش دیپ، تریپورہ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، اترپردیش، جھارکھنڈ، کیرالہ، راجستھان، میزورم اورسکم۔

نمبر شمار

ریاستیں ؍مرکز کے زیرانتظام علاقے

کوریج فیصد

1.

لکش دیپ

81%

2.

بہار

81.6%

3.

تریپورہ

79.5%

4.

اڈیشہ

78.1%

5.

مدھیہ پردیش

75.8%

6.

اتراکھنڈ

75.2%

7.

ہماچل پردیش

74.5%

8.

چنڈی گڑھ

74.9%

9.

اترپردیش

72%

10.

جھارکھنڈ

72%

11.

کیرالہ

71.3%

12.

راجستھان

70.9%

13.

میزورم

71.6%

14.

سکم

70.1%

دوسری طرف 5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 40 فیصد سے کم رجسٹرڈ طبی کارکنوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔ یہ تمل ناڈو، پنجاب، چنڈی گڑھ، ناگالینڈ اور پڈوچیری ہیں۔

 

10 ریاستوں نے سب سے زیادہ ٹیکہ کاری درج کی ہیں، جن میں اترپردیش، جموں و کشمیر، مغربی بنگال، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش ہیں۔

 

اب تک 35 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے، جو کُل ٹیکہ کاری کا 0.0004فیصد ہے۔ جن 35 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان میں سے 21 کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے، جبکہ 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 3 کا علاج جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں سنٹرل ریٹنل وین اکلوزن سے متاثرہ ایک فرد کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں اندور کے بامبے ہاسپٹل میں داخل کرانا پڑا ہے۔

 

اب تک کُل 28 اموات ہوئی ہیں۔ یہ کُل کووڈ -19 ٹیکہ کاری کا 0.0003فیصد ہے۔ 28 میں 11 لوگوں کی موت اسپتال میں جبکہ 17 اموات اسپتال سے باہر ہوئی ہیں۔

 

آج تک منفی اثرات کے تعلق سے سنگین معاملات یا موت کا کوئی بھی معاملہ ٹیکہ کاری سے جڑا ہوا نہیں ہے۔

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 53 سال کے ایک مرد کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جو اترپردیش کے دیوریا کا ہے۔ ٹیکہ کاری کے دوسرے دن اس شخص کو سانس لینے میں پریشانی اور سینے میں درد ہونے پر اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔ پوسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

1599U. No.


(Release ID: 1698361) Visitor Counter : 175