وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 17 فروری کو تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبہ سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
15 FEB 2021 8:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2021 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم راماناتھا پورم – تھوٹوکوڈی قدرتی گیس پائپ لائن اور چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، منالی میں گیسولائن ڈیسلفیورائزیشن یونٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ ناگاپٹنم میں کاویری بیسن ریفائنری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کا نتیجہ ٹھوس سماجی – اقتصادی فوائد کی شکل میں برآمد ہوگا اور اس سے اورجا آتم نربھرتا کی سمت میں ملک کے سفر کو تقویت ملے گی۔ تمل ناڈو کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
پروجیکٹوں کے بارے میں
اینور – تھیرووللور – بنگلورو – پڈوچیری – ناگاپٹنم – مدورائی – ٹوٹی کورین قدرتی گیس پائپ لائن کا راماناتھاپورم – تھوتھوکوڈی سیکشن (143 کلومیٹر)، 700 کروڑ روپئے کی لاگت سے بچھایا گیا ہے۔ اس سے او این جی سی گیس فیلڈس سے گیس کا استعمال کرنے اور صنعتوں و دیگر کمرشیل صارفین کوقدرتی گیس دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔
چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (سی پی سی ایل)، منالی کی گیسولائن ڈیسلفیورائزیشن یونٹ تقریباً 500 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس سے کم سلفر والے (8 پی پی ایم سے کم) ماحولیات دوست گیسولائن کی پیداوار ہوگی، جس سے اخراج میں کمی لانے میں مدد ملے گی اور اس سے نسبتاً زیادہ صاف ستھرے ماحول کی سمت پیش قدمی میں تعاون ملے گا۔
ناگاپٹنم میں قائم کی جانے والی کاویری بیسن ریفائنری کی صلاحیت 9 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہوگی۔ اس کا قیام 31500 کروڑ روپئے کی تخمینہ پروجیکٹ لاگت سے آئی او سی ایل اور سی پی سی ایل کے ایک مشترکہ وینچر کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ یہ موٹر اسپرٹ اور بی ایس- VI کی خصوصیات کے حامل ڈیزل اور ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹ کے طور پر پولی پروپائیلین کی پیداوار کرے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1592
(Release ID: 1698306)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam