سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
فاسٹیگ کو کل نصف شب سے لازمی قرار دے دیا گیا ہے
Posted On:
14 FEB 2021 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /فروری 2021 ۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر فیس وصول کرنے والے پلازہ کی سبھی لین کو 15/16 فروری 2021 کی نصف شب سے ’’فاسٹیگ لین آف دی فی پلازہ‘‘ قرار دے دیا جائے گا۔ این ایچ فی رولس 2008 کے مطابق کوئی بھی موٹر گاڑی جس میں فاسٹیگ نہیں لگا ہوا ہو یا جس موٹر گاڑی میں جائز، فعال فاسٹیگ نہیں ہو، اسے فی پلازہ میں داخل ہونے پر اس زمرے کے لئے مقررہ فیس کی دوگنی فیس کے برابر کی رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
آج جاری ایک بیان میں وزارت نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل موڈ کے توسط سے فیس کی ادائیگی کو فروغ دینے، انتظار میں لگنے والے وقت اور ایندھن کی کھپت کو کم کرنے اور فی پلازہ کے توسط سے ایک آسان اور سبک رو راستہ فراہم کرنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔ وزارت نے یکم جنوری 2021 سے نافذ ہونے کے ساتھ موٹر گاڑیوں کے ایم اینڈ این زمروں میں فاسٹیگ فٹ کرنے کے احکامات دیے تھے۔
زمرہ ’ایم‘ کا مطلب ہے مسافروں کو لے جانے کے لئے استعمال کئے جانے والی کم از کم چار پہیوں کے ساتھ کوئی موٹر گاڑی۔ اور زمرہ ’این‘ کا مطلب ہے وہ موٹر گاڑی جس میں سامان لے جانے کے لئے کم از کم چار پہئے ہوں اور جو سامان کے علاوہ افراد کو بھی لے جاسکتے ہوں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1543
14.02.2021
(Release ID: 1698025)
Visitor Counter : 243