وزارت سیاحت
وزارت سیاحت کی دیکھو اپنا دیش مہم کے تحت "ووکل فار لوکل : مقامی برادریوں کو با اختیار بنانا: گجرات تجربہ " کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد
Posted On:
14 FEB 2021 11:21AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 14 فروری وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کے تحت 13 فروری 2021 کو "ووکل فار لوکل: مقامی برادریوں کو بااختیار بنانا: گجرات تجربہ" کے موضوع پر 76 واں ویبنار منعقد کیا۔ مقامی برادری کو بے پناہ معاشی مواقع فراہم کرکے سیاحت کے شعبے کا ہندوستان میں بہت گہرا اثر پڑا ہے۔ روزگار کے مواقع اور آمدنی پیدا کرنے ، معیار زندگی بہتر بنانے نیز سیاحت کے ذریعہ مقامی لوگوں کی آمدنی کی سطح میں اضافے کے لئے کاروبار کی عام طور پر سیاحت کے شعبہ کے ضروری عنصر کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ ویبنارنے کیوڈیا میں مجسمہ اتحاد کے آس پاس کی مقامی کمیونٹی کو با اختیار بنانے اور گجرات میں بنے کپڑوں کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ گجرات میں بنے کپڑے ایک طرح سے سیاحت سے منسلک پیداوار ہیں۔ اس میں ریاست کی دستکاری کی وراثت کس طرح سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے ، اس پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہ تسلیم کیا گیا کہ اس نے نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں بلکہ یہ صدیوں پرانے آرٹ اور دستکاری کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ویبنار میں گجرات کے ٹورسٹ گائڈ جناب گوتم بی پوپٹ کے ذریعہ پریزنٹشن دیا گیا ۔ جناب پوپٹ 20 سال تک ہندوستانی فضائیہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور سیاحت میں ان کی گہری دلچسپی ہے۔ جناب پوپٹ نے گجرات کے بنکروں کی روشن تاریخ اور بنکر برادری اور ان کی وراثت سے متعلق حقائق کے بارے میں تفصیلی جانکاری پیش کی۔ جناب میور سنگھ راہل نے ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر کیوڈیا کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
کیوڈیا – گجرات کا ایک انوکھا اور تیز رفتار ترقی کرنے والا سیاحتی مقام ہے۔ ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر اونچائی والا مجسمہ جسے اسٹیچو آف یونٹی کے طور پر جانا جاتا ہے، ست پورہ اوروندھیاچل پہاڑی سلسلوں کے مابین نرمدا ضلع کے کیوڈیا میں واقع ہے ۔ یہ مجسمہ ملک کو ایک قوم کی شکل میں منظم کرنے کے تئیں سردار پٹیل کی خدمات کے لیے ہم وطنوں کی جانب سے انہیں دیے گئے اعزاز کی علامت ہے۔ اسٹیچو آف یونٹی کے سامنے نرمدا ندی اور وسیع و عریض سردار سروور ڈیم کا منظر ہے ۔یہ ریل اور سڑک رابطے سے اچھی طرح سے مربوط ہے۔ احمد آباد سے اسٹیچو آف یونٹی تک سمندری جہاز کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ کیوڈیا کو ہر عمر گروپ کے لئے ایک دلچسپ سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ ڈائنو ٹریل، جنگل سفاری، پھولوں کی گھاٹی، بٹر فلائی گارڈن، ایکتا نرسری اور سائیکل ٹریک وغیرہ جیسے مختلف تھیم پارکوں میں آرام دہ سہولیات اور ایڈونچر کی سرگرمیاں اس جگہ کو مزید دلچسپ بناتی ہیں۔
ویبنار کے دوسرے حصے میں گجرات کی تابناک وراثت کے بارے میں پریزنٹیشن دیا گیا ۔ گجرات میں بنے کپڑے سندھو گھاٹی تہذیب کے عہد کے ہندوستان کی وراثت کا ایک حصہ رہے ہیں۔ کچھ کے علاقے، پاٹن ، احمد آباد ، سریندر نگر، سورت، جام نگر، وادھوان، بھروچ اور ادواڑہ گجرات کے ٹکسٹائل اور کڑھائی کے اہم مراکز ہیں۔ گجرات میں بنائے جانے والے کپڑوں میں اجرخ بلاک پرنٹنگ، کھرد بنائی، بندھنی (ٹائی اینڈ ڈائی)، اہیر کڑھائی، صوف کڑھائی، روغن پینٹنگ ، آری کڑھائی، تنگالیا بنائی اور پٹولابنائی والے کپڑے خاص ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ان مقامی دستکاریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان آرٹوں اور دستکاری کو سمجھنے کے لیے وقفے وقفے سے مختلف سیاحتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جو نہ صرف مقامی لوگوں کو با اختیار بناتے ہیں بلکہ صدیوں پرانے ورثے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔
دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کا اہتمام نیشنل ای – گورننس ڈیپارٹمنٹ ، وزارت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی تکنیکی شراکت میں کیا گیا ہے۔ ویبنار کے اجلاس اب
https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/feated پر اور حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی تمام سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی دستیاب ہیں۔
اگلا ویبنار 20 فروری 2021 کو 1100 بجے ایڈونچر ٹریول پر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-1534
(Release ID: 1697934)
Visitor Counter : 179