قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی اُمور کی وزارت نے 18ویں سی ایس آئی ایس آئی جی ای۔ گورننس ایوارڈز 2020 میں تعریفی ایوارڈ حاصل کیا
Posted On:
13 FEB 2021 10:37AM by PIB Delhi
نئی دہلی:13،فروری، 2021:قبائلی اُمور کی وزارت کو اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اقدامات کے طور پر شروع کیے گئے اس کے ڈیش بورڈ ، قبائلیوں کو بااختیار بنانے- بدلتے بھارت کیلئے 18ویں سی ایس آئی ایس آئی جی ای گورننس ایوارڈز 2020 کے تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وزارت کو حکومت ہند کی اکائی کے طور پر پروجیکٹ کٹیگری میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نولجیت کپور نے کل لکھنؤ میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
قبائلی اُمور کے وزیر مملکت جناب ارجن منڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی سمت میں کئی قدم اٹھا رہی ہے۔ وزارت اس بات کو بھی یقینی بنارہی ہے کہ ڈیجیٹل کاری کا فائدہ ملک کے دور دراز کے حصوں تک پہنچے اور اس کے ذریعے قبائلی برادری کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے۔ محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے سبھی اسکیموں کی ڈیجیٹل کاری کیلئے وزارت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ وزارت کے ذریعے اس سمت میں کی گئی کوششوں کو اعزاز دینے کیلئے دیا گیا ہے۔
جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کئی ایسے پروگرام لیکر آرہی ہے جو پوری طرح سے ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کووڈ وبا کے دوران ہوئے لاک ڈاؤن کے چیلنج سے بھرپور وقت میں سماج کے محروم طبقے تک سرکاری امداد ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی آسانی سے پہنچائی جاسکی تھی۔
انہوں نے اپنی ریاست اترپردیش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی حکومت نے سرکاری نظام تقسیم کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے ریاست میں لاکھوں غریب مستفیدین کیلئے راشن کو یقینی بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیک کی مدد سے ان کی حکومت سالانہ 2500 کروڑ روپئے کی بچت کرنے کے ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنارہی ہے کہ 80000 دکانوں کے ذریعے غریبوں کو راشن مل سکے۔
قبائلی اُمور کی وزارت کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم نے کہا کہ یہ ایوارڈ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں وزارت کے ذریعے کیے گئے کاموں کو سراہانے کیلئے دیا گیا ہے۔ یہ حقیقت میں ایک بڑا اعزاز ہے۔
کمپیوٹر سوسائٹی آف انڈیا(سی ایس آئی) ملک میں ای۔ گورننس کے سیکٹر میں کیے گئے غیرمعمولی تعاون کو اعزاز دینے کیلئے کئی ایوارڈز دیتی ہے۔ یہ ایوارڈز سی ایس آئی- ایس آئی جی ای جی او وی کے ذریعے منعقد کیے گئے ہیں۔ یہ ایوارڈز ریاست، محکمہ، ضلع اور پروجیکٹس سطح پر ای-گورننس سیکٹر میں کی گئی کوششوں کو تسلیم کرنے کیلئے دیے جاتے ہیں۔
ایوارڈز کے انتخاب کا عمل مشکل اور سخت ہے۔ نامزدگی کا پورا عمل آن لائن ہے۔ ایوارڈز کیلئے ممکنہ نامزدگیاں بھیجنے والوں کو پہلے اس کی ویب سائٹ پر اپنی پوری تفصیلات درج کرانا ہوگا۔ اس ایوارڈ کیلئے ریاست اور مرکزی حکومت کے اداروں، محکموں، ضلع افسران، کئی اداروں اور وسائل اداروں کی جانب سے نامزدگیاں بھیجی جاتی ہیں۔ انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں آن لائن درخواست طلب کیے گئے تھے۔ دوسرے دور میں مختلف پیرامیٹرس مثلاً مناسبت اور بہترین طریقہ کار کی بنیاد پر محکموں یا نامزدگیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد منتخب کردہ امیدواروں کو انتخابی کمیٹی کے سامنے اپنا پرزنٹیشن پیش کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ آخر میں مختلف زمروں میں جو سب سے اہم پایا گیا اسے ایوارڈز دیے گئے۔
قبائلی اُمور کی وزارت ای-گورننس کے طریقہ کار میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس کا ڈیش بورڈ قبائلیوں کو بااختیار بنانا، انٹرایکٹیو اور ڈائنامک پلیٹ فارم ہے جو ان ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کیلئے وزارت کی 11 اسکیموں/ پہل قدمیوں کے تحت اور حقیقی وقت کی تفصیل کو پیش کرتا ہے۔ درج فہرست کی قبائلیوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے مختص رقم کا کتنا بہتر طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے اس معاملے میں قبائلی اُمور کی وزارت کی مختلف اسکیموں، 41 وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی کارکردگی کو بھی اس ڈیش بورڈ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
وزارت نے حال ہی میں مختلف پروجیکٹوں کیلئے سب سے اہم پانچ ایس کے او سی ایچ ایوارڈز بھی حاصل کیا ہے، جس میں ای-گورننس میں سب سے بہترین کارکردگی کیلئے نامور (ایس کے او سی ایچ) چیلنجر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ وزارت نے ای-گورننس کے ذریعے ڈیجیٹل انڈیا کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کیے گئے پالیسی اقدامات کو لاگو کرنے کے معاملے میں مہارت حاصل کی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:1518
(Release ID: 1697884)
Visitor Counter : 158