ریلوے کی وزارت
ٹرین کی خدمات مکمل طورپر دوبارہ شروع کرنے کےسلسلے میں وضاحت
Posted On:
13 FEB 2021 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،13فروری، 2021
میڈیا میں ایک اپریل کی ایک مخصوص تاریخ سے مسافر ٹرینوں کی مکمل خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک بار پھر اعادہ کیا جارہا ہے کہ تمام مسافر ٹرینوں کی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کےلئے ایسی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ۔
ریلوے درجہ بندی کے ساتھ ٹرین سروسز کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے۔
پہلے ہی 65فیصد سے زیادہ ٹرینیں چل رہی ہیں۔صرف جنوری میں ہی 250 سے زیادہ ٹرینیں شروع کی گئی تھیں۔ مزید کو بھی بتدریج شروع کیا جائےگا۔
تمام عوام کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے اور تمام شراکت داروں کے ان پٹ کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔
سب سے سے گزارش ہے کہ قیاس آرئیوں سے گریز کریں۔میڈیا اور عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے گا اور تب کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:1506
(Release ID: 1697875)
Visitor Counter : 189