سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب گڈکری نے کہا کہ موٹر گاڑی بنانے والوں کو کم از کم کفایتی قیمت پر موٹر گاڑیوں میں بنیادی حفاظتی سہولتیں دینی چاہئے، عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کفایتی سڑک تحفظاتی کام سے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق بڑے فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں
Posted On:
13 FEB 2021 6:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/فروری 2021 ۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سماجی مفادات کے پیش نظر آٹوموبائل مینوفیکچررس کو موٹر گاڑیوں میں کم از کم کفایتی قیمت پر بنیادی تحفظاتی انتظامات دستیاب کرانی چاہئے۔ جناب گڈکری نے حال میں کئے گئے ایک مطالعہ کی جانب اشارہ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہم سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو روکنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ہم فی کس 90 لاکھ روپئے بچاسکتے ہیں، جناب گڈکری نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری ہے کہ آٹوموبائل مینوفیکچررس تحفظاتی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں۔ سڑک نقل و حمل کےو زیر آج این جی او – سیو لائف فاؤنڈیشن کے تعاون سے تیار ’’ٹریفک کریش انجوریز اینڈ ڈس ایبلٹیز: دی برڈین آن انڈیا سوسائٹی‘‘ کے عنوان سے عالمی بینک کی رپورٹ جاری کررہے تھے۔
موٹے طور پر رپورٹ کہتی ہے کہ سڑک حادثات سماج، ملک اور ریاستوں کے لئے بہت بڑا بوجھ ہیں:
- سڑک حادثات سے ہونے والی اموات اور چوٹوں کو کم کرنے سے آمدنی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
- کفایتی سڑک تحفظاتی کاموں سے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق بڑے فائدے کئے جاسکتے ہیں۔
- سڑک حادثات سے ہونے والی اموات اور پہنچنے والے زخموں کے سبب نچلے اور متوسط طبقہ کے ملکوں میں کام کرنے والے بالغوں کی عمر کم ہوجاتی ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ سڑک حادثات بھارت جیسے ملکوں میں ایک عوامی صحت مسئلہ اور چیلنج ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے سڑک حادثات سے ہونے والی اموات میں کمی لانے کے لئے متعدد تدابیر کی ہیں، جسے انھوں نے سڑک تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے ’’4ای‘‘ قرار دیا۔ یہ 4 ای ہیں – انجینئرنگ، ایجوکیشن، انفورسمنٹ اور ایمرجنسی دیکھ بھال خدمات۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت مختلف پروجیکٹوں پر عالمی بینک کے ساتھ کام کررہی ہے، جن میں سے ایک سڑک حادثات سے متعلق ڈیٹا بیس یعنی آئی آر اے ڈی کو منظم کرنا ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ رپورٹ کا ایک اہم نتیجہ یہ ہے کہ غریب کنبوں میں امیروں کے مقابلہ حادثات سے ہونے والی اموات کی تعداد دوگنی ہے، جناب گڈکری نے کہا کہ حکومت کے لئے ہر موت قیمتی ہے، چاہے وہ غریب کنبہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہو یا امیر کنبہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہو۔ سڑک نقل و حمل کے وزیر نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاح کی بہت ضرورت ہے اور ایک منظم اور مضبوط اور آسانی سے قابل رسائی قانونی، بیمہ اور صحت خدمات کا نظام ہونا بہت ضروری ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ انتہائی حساس سڑک کا استعمال کرنے والوں کا تحفظ، کیش لیس علاج، سیوک اور ہیلتھ انفرااسٹرکچر میں سدھار، بیمہ کے داخلہ جاتی اور معاوضہ جاتی میکانزم ، پوسٹ کریش رسپانس ایکوسسٹم اور حصص داروں کی ربط کاری جیسی رپورٹ کی سفارش سے موٹر گاڑی ترمیمی قانون 2019 اور موٹر گاڑی رولز میں ترامیم کرنے میں مدد ملے گی۔
عالمی بینک کی رپورٹ تب آئی ہے جب ملک سڑک تحفظ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے پہلے سے توسیع شدہ ’’سڑک تحفظاتی مہینہ‘‘ منارہا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1525
(Release ID: 1697855)
Visitor Counter : 150