زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی قوانین کے بارے میں صلاح و مشورہ
Posted On:
13 FEB 2021 2:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 فروری 2021، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے مناسب طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے 5 جون 2020 کو ’’کسانوں کی پیداوار کی تجارت اور کامرس (ترقی اور تسہیل) آرڈیننس 2020‘‘، ’’قیمت کی یقین دہانی اور زرعی خدمات سے متعلق کسانوں (تفویض اختیارات اور تحفظ) معاہدہ آرڈیننس 2020‘‘ اور ’’ضروری اشیائے صارفین (ترمیم) آرڈیننس 2020‘‘ کا اعلان کیا تھا۔ان آرڈیننسز کا مسودہ غور و خوض اور تبصرے کے لئے مختلف وزارتوں / محکموں ، نیتی آیوگ وغیرہ کو بھیجا گیا تھا۔ ریاستی حکومتوں سے بھی 21 مئی 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشورہ کیا گیا تھا جس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے افسروں نے شرکت کی تھی۔اس کا مقصد کسانوں کو اپنی پسند کے بازار میں زرعی پیداوار لے جانے کی سہولت فراہم کرانے کے لئے بین ریاستی اور اندرون ریاست بلا روک ٹوک تجارت کی تسہیل کے لئے نئے قانونی خاکے پر فیڈ بیک حاصل کرنا تھا۔
کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن کے دوران بازاروں اور سپلائی چین میں رکاوٹ پیش آنے کی وجہ سے کسانوں کو منافع بخش قیمت پر اپنے کھیت کے پاس ہی اپنی پیداوار فروخت کرنے کی آسانی فراہم کرانے کے لئے منڈیوں سے باہر آزاد مارکیٹنگ کی اجازت کی بہت زیادہ ضرورت محسوس کی گئی۔ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے عالمی سطح پر مانگ بہت متاثر ہوئی ہے اس لئے کسانوں کے واسطے آمدنی حاصل کرنے کے مقصد سے ان کی بازار تک رسائی میں اضافے کے لئے بلا روک ٹوک بین ریاستی اور اندورن ریاست تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک نیا فریم ورک فراہم کرانے کی ضرورت سے آرڈیننس کے اعلان کی فوری ضرورت محسوس کی گئی۔
کووڈ۔ 19 کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے 5 جون 2020 سے 17 ستمبر 2020 تک نئے زرعی قوانین کے بارے میں کسانوں اور دیگر متعلقین سے بات چیت کے لئے کئی ویبیناروں کا انعقاد کیا۔
حکومت نے متواتر احتجاج کرنے والی کسانوں یونینوں سے بات چیت کی ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے احکومت اور حتجاج کرنے والی کسان یونینوں کے درمیان بات چیت کے 11 دور ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 1503
(Release ID: 1697770)
Visitor Counter : 201