قانون اور انصاف کی وزارت

صدر جمہوریہ نے  محترمہ پشپا ویریندر گنیڈی والا کو بامبے  ہائی کورٹ کے لئے  ایڈیشنل جج مقرر کیا

Posted On: 13 FEB 2021 10:10AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13  فروری 2021،   صدر جمہوریہ ہند نے آئین ہند کی دفعہ 224کی کلاز (1) کے ذریعہ دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے محترمہ پشپا ویریندر گنیڈی والا  کو 13 فروری 2021 سے  شروع ہونے والی ایک سال کی مدت  کے لئے بامبے ہائی کورٹ کاایڈیشنل  جج مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹی فکیشن گزشتہ روز قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔محترمہ جسٹس پشپا  ویریندر گنیڈی والا نے  26 اکتوبر 2007  کو براہ راست ڈسٹرکٹ جج کے طور پر اپنی جوڈیشیل خدمات شروع کی تھیں۔ انہوں نے ریاست مہاراشٹر میں  مختلف عدالتوں میں جوڈیشیل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے  مہاراشٹر جوڈیشیل اکیڈمی اینڈ انڈین  میڈی ایشن سنٹر اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  ،اتّان میں  جوائنٹ ڈائرکٹر کے طور پر ، رجسٹرار (ویجیلنس) کے طور پر اور رجسٹرار جنرل،  بامبے ہائی کورٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے، ان کو 13 فروری 2019 سے شروع ہونے والی دو برس کی مدت کے لئے  بامبے ہائی کورٹ کے لئے ایڈیشنل جج مقرر کیا  تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(13-02-2021)

U- 1500

                          


(Release ID: 1697735) Visitor Counter : 166