امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی نے پانچ ریاستوں / مرکزی خطوں کو اضافی مرکزی امداد کے 3،113.05 کروڑ روپئے کی منظوری دی
آندھرا پردیش ، بہار ، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور مدھیہ پردیش کو 2020 کے دوران سیلاب/ طوفان/ کیڑوں کے حملے سے متاثر ہونے کے لئے فنڈ کی فراہمی
Posted On:
13 FEB 2021 10:53AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 13 فروری مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی زیر صدارت اعلی سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے قومی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت ان پانچ ریاستوں کو اضافی مرکزی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے ، جو 2020 کے دوران سیلاب / طوفان (نیوار اور بوریوی) / کیڑوں کے حملے سے متاثر تھے ۔ اضافی مرکزی امداد کی منظوری دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش ، بہار، تمل ناڈو، پڈوچیری اور مدھیہ پردیش کے عوام کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔ ان ریاستوں نے ان قدرتی آفات کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔
ایچ ایل سی نے پانچ ریاستوں / یونین علاقوں کو نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کی جانب سے 3،113.05 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ ۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
- آندھرا پردیش۔ جنوبی مغربی مانسون -2020 کے دوران سیلاب کے لئے 280.78 کروڑ روپے
- بہار - جنوبی مغربی مانسون -2020 کے دوران سیلاب کے لئے 1،255.27 کروڑ روپے
- تمل ناڈو - طوفان ‘نیوار -2020’ کے لئے 63.14 کروڑ روپے اور طوفان ‘بوریوی-2020’ کے لئے 223.77 کروڑ روپے۔ کل روپے 286.91 کروڑ روپے
- مرکزی خطے پڈوچیری - طوفان ‘نیوار -2020’ کے لئے 9.91 کروڑ روپے
- مدھیہ پردیش - خریف -2020 کے دوران کیڑوں پر حملے کے لئے 1،280.18 کروڑ روپے ۔
مرکزی حکومت نے متاثرہ ریاستی حکومتوں سے میمورنڈم موصول ہونے کا انتظار کیے بغیر آفات کے فوری بعد بین وزارتی مرکزی ٹیموں (آئی ایم سی ٹی) کو مقرر کردیا تھا۔
اس کے علاوہ مالی سال21-2020 کے دوران ، آج تک ، مرکزی حکومت نے ریاستی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (ایس ڈی آر ایم ایف) سے 28 ریاستوں کو 036.4319 کروڑ روپئے اور این ڈی آر ایم ایف سے 11 ریاستوں کو 4،409.71 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-1490
(Release ID: 1697702)
Visitor Counter : 166