وزارتِ تعلیم

مرکزی بجٹ 2021-2022: اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ سے متعلق اہم باتیں


نشٹھا کے توسط سے سال 2021-2022 میں 56 لاکھ سے زیادہ اسکول اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی

Posted On: 12 FEB 2021 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 /فروری 2021 ۔ مرکزی بجٹ 2021-2022 کے اعلان کے مطابق سال کے دوران، کووڈ-19 کی وبا کے باوجود 30 لاکھ سے زیادہ ایلیمنٹری اسکول ٹیچرس کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریننگ دی گئی، جس میں تعلیم کے سبھی گوشوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس کو آگے بڑھاتے ہوئے سال 2021-22 میں، نشٹھا (این آئی ایس ایچ ٹی ایچ اے) کے توسط سے 56 لاکھ اسکول اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔

نشٹھا – یعنی نیشنل انیشیٹو فار اسکول ہیڈس اینڈ ٹیچرس ہالسٹک ایڈوانسمنٹ ایک مربوط ٹیچر ٹریننگ پروگرام ہے، اس کا مقصد ایلیمنٹری سطح پر سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ اس کی شروعات 21 اگست 2019 کو اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے ذریعہ کی گئی تھی۔

وبا کے دوران نشٹھا کے سبھی 18 ماڈیولس کو آن لائن بنایا گیا اور 10 علاقائی زبانوں میں ان کا ترجمہ کیا گیا۔ 27 ریاستوں اور 7 خودمختار اداروں (سی بی ایس ای، کے وی ایس، این وی ایس، اے ای ای ایس، سینک اسکولس، سی ٹی ایس اے اور سی آئی سی ایس ای) نے وزارت تعلیم (ایم او ای) اور وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے تحت 10 زبانوں (آسامی، بنگالی، بوڈو، انگلش، گجراتی، ہندی، کنڑ، اڈیا، تیلگو اور اردو) میں تقریباً 24 لاکھ ایلمنٹری اسکول اساتذہ کے لئے آن لائن نشٹھا کورسیز چلانے کا آغاز کیا۔ اساتذہ کے ذریعے ان ماڈیول کی تکمیل اپریل 2021 میں مکمل ہوجائے گی۔

اگست 2021 سے مخصوص آن لائن نشٹھا ٹریننگ کی توسیع فاؤنڈیشنل ایئر کے اساتذہ کے لئے کی جائے گی۔ سیکنڈری / سینئر سیکنڈری سطح کے اساتذہ کے لئے آن لائن ٹریننگ کا آغاز جولائی 2021 میں ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ مینٹرس (کی ریسورس پرسنس اور اسٹیٹ ریسورس پرسنس) بھی تیار کئے جائیں گے تاکہ ٹریننگ کے اختتام کے بعد وہ اساتذہ کی مدد کرتے رہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1473



(Release ID: 1697656) Visitor Counter : 113