وزارتِ تعلیم
مرکزی بجٹ 2021-2022: اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ سے متعلق اہم باتیں
مرکزی بجٹ 2021 نے ملک بھر میں بھارتی اشاراتی زبان کی معیار کاری کا اعلان کیا
Posted On:
12 FEB 2021 4:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 /فروری 2021 ۔ حکومت، قوت سماعت سے معذور بچوں کے مفاد میں ملک بھر میں بھارتی اشاراتی زبان کی معیار کاری پر کام کرے گی اور ان بچوں کے استعمال کے لئے قومی و ریاستی سطح پر نصابی مواد تیار کرے گی۔ اس بات کا اعلان بجٹ 2021-22 کے دوران قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ایک جزو کے طور پر تعلیم سے متعلق اقدام کی شکل میں کیا گیا ہے۔
اس اعلان کے مطابق، وزارت تعلیم کے ماتحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ اس سال اپریل سے درج ذیل کام کرے گا:
- یو ڈی ایل رہنما ہدایات کے مطابق کتابوں کو ای- بکس میں تبدیل کیا جائے گا۔
- اشاراتی زبان والے ویڈیو تیار کئے جائیں گے۔
- اشاراتی زبان کے لئے ایک لغت / گلوسری تیار کی جائے گی۔
ان وسائل کو دیکشا (ڈی آئی کے ایس ایچ اے) اور پی ایم ای-وِدیا کے توسط سے شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سی آئی ای ٹی، این سی ای آر ٹی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں اور وہ بھارتی اشاراتی زبان میں این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں پر مبنی ویڈیو بنانے کے لئے آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
بھارتی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل) کی معیار کاری کا یہ کام سماج کو شمولیت پر مبنی بنانے اور پورے بھارت میں اشاراتی زبان کی مختلف بولیوں کے درمیان باہمی تال میل قائم کرنے کی سمت میں تعاون کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ کام قوت سماعت سے معذور بچوں کے سیکھنے کے عمل کو فروغ دے گا، جس سے انھیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یکساں موقع ملے گا۔ سبھی بچے آسانی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ گفت و شنید کرسکیں گے اور ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جان پائیں گے۔ یہ قدم اسکول میں تعلیم کے برسوں کے دوران ترقی کی اہم مدت میں شمولیت کو بڑھاوا دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1474
12.02.2021
(Release ID: 1697619)
Visitor Counter : 97