امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی تقسیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2021 3:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 فروری 2021، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 21۔2020 میں کووڈ ۔ 19 عالمی وبا کے دوران اناج مختص کئے جانے کی تفصیل درج ذیل ہے:
(ہزار ٹن میں)
|
نمبر شمار
|
اسکیم
|
چاول
|
گیہو
|
کل
|
|
1
|
این ایف ایس اے/ ٹی پی ڈی ایس (21۔202)
|
31019.754
|
23795.613
|
54815.367
|
|
2
|
پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) (اپریل۔ نومبر 2020)
|
21408.081
|
10697.421
|
32105.502
|
|
3
|
آتم نربھر بھارت پیکج (اے این بی پی) (مئی ۔ جون 2020)
|
556.078
|
244.190
|
800.068
|
|
4
|
غیر این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کے لئے اضافی تخصیص (اپریل ۔ جون 2020))
|
708.723
|
257.184
|
965.907
|
سینٹرل پول میں اناج کا کل اسٹاک یکم جنوری 2021 کو 529.59 لاکھ ٹن تھا، جس میں 342.90 لاکھ ٹن گیہوں اور 186.69 لاکھ ٹن چاول شامل تھا۔ این ایف ایس اے، 2013 کے تحت صرف دو زمرے آتے ہیں (i) انتیودے ان یوجنا (اے اے وائی) (ii) پرائرٹی ہاؤس ہولڈ (پی ایچ ایچ) یعنی اناج این ایف ایس اے کے تحت کی گئی تخصیص کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
ایسے مہاجروں / پھنسے ہوئے مہاجروں جن کو این ایف ایس اے یا ریاست کے راشن کارڈ کے تحت کور نہیں کیا گیا ہے، کے لئے مئی 2020 سے جون 2020 تک کے دوران ریاستوں کے ذریعہ آتم نربھر بھارت پیکج (اے این بی پی ) کے تحت مفت تقسیم کے لئے اناج مختص کیا گیا۔
حکومت ہند نے ایسے غیر این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کو بھی اپیل 2020 سے جون 2020 تک 21 روپے فی کلو گرام گیہوں اور 22 روپے فی کلوگرام چاول کی شرح سے اناج کی سپلائی کو منظوری دی ہے، جن کے پاس ریاست کےنظام تقسیم کے راشن کارڈ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-1467
(ریلیز آئی ڈی: 1697495)
وزیٹر کاؤنٹر : 273