وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے بنگلورو میں تلاشی لی

Posted On: 11 FEB 2021 5:55PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 9 فروری 2021 کو بنگلورو میں واقع ایک مشہور شراب بنانے والے گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی ہے۔ اس کے تحت گروپ کے ملک بھر میں واقع 26 مقامات پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی گئی۔ اس گروپ کے پاس بہت بڑا اراضی بینک ہے جسے بنگلورو میں مقیم ایک بلڈر کے ساتھ رہائشی اور تجارتی املاک میں ترقی دی جا رہی ہے۔ تلاشی کے نتیجے میں آمدنی سے زیادہ دولت کا پتہ چلا ہے جس کے تحت گروپ کے ذریعہ ایک بڑے بلڈر کے ساتھ مل کر چلائے جا رہے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کے تحت 692.82 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی کو چھپانے سے متعلق پختہ ثبوت ملے ہیں۔ اس کے علاوہ گروپ کمپنیوں سے فرضی طریقے سے 86 کروڑ روپے کے اخراجات کا پتہ چلا ہے۔ ان کے شراب کے کاروبار کے سلسلے میں،  تلاشی کے دوران  کیرالا میں واقع ان کے ایک شراب بنانے والے پلانٹ سے 74 کروڑ روپے کی بے حساب فروخت کا بھی پتہ چلا ہے۔  اس کے لیے گروپ نے فرضی کمپنیوں کے ذریعہ 17 کروڑ روپے کے اخراجات کا دعویٰ کیا ہے۔ گروپ کے ڈائرکٹروں نے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعہ 69 سی کے تحت  9 کروڑ روپے کے غیر واضح اخراجات کیے ہیں۔

گروپ نے کئی سالوں سے اپنے ملازمین اور ساتھیوں کے نام پر بے نامی املاک میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔  مجموعی طور پر ان کے لواحقین اور ساتھیوں کے نام سے 150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 35 مشتبہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ گروپ کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کے نام پر غیر ملکی اثاثوں کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

کل ملا کر، تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے نتیجے میں 878.82 کروڑ روپے کی مخفی آمدنی کا پتہ چلا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

                                          **************

م ن۔ف ش ع   

U: 1434


(Release ID: 1697287) Visitor Counter : 130