وزارت خزانہ

بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز میں ذیلی خدمات شروع کئے جانے کے لئے فریم ورک کا نوٹی فکیشن

Posted On: 11 FEB 2021 3:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11  فروری 2021،          بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز  (آئی ایف ایس سی) میں مالیاتی پروڈکٹ،   مالیاتی خدمات اور  مالیاتی اداروں کے فروغ کے لئے  پروفیشنل اور  دیگر سروس پرووائڈرس کی اہمیت کے پیش نظر ذیلی خدمات  شروع کرنے کے لئے ایک فریم ورک کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 

یہ فریم ورک  درج ذیل سرگرمیوں میں سے کسی ایک یا زیادہ  میں مصروف  ذیلی سروس پرووائڈر پر  نافذ ہوگا:

 

  1. قانون، عمل آوری، اور سیکریٹریل؛
  2. آڈیٹنگ، اکاؤنٹنگ، بک کیپنگ اور ٹیکسزیشن خدمات؛
  • III. پروفیشنل اور منیجمنٹ کنسلٹنگ خدمات؛
  1. انتظامی ، اثاثوں کے بندوبست  سے متعلق تعاون کی خدمات اور ٹرسٹی شپ خدمات؛
  2. آئی ایف ایس سی اے کے ذریعہ وقتاً فوقتاً منظور شدہ کوئی دیگر خدمت؛

 

فریم ورک میں  منظور شدہ ذیلی خدمات ، اہل اداروں  اور خدمات حاصل کرنے والوں وغیرہ کی تفصیل دی گئی ہے۔ مفصل فریم ورک  آئی ایف ایس سی اے ویب سائٹ https://ifsca.gov.in/Circular پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1410

                          



(Release ID: 1697169) Visitor Counter : 88