وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت کیواڑیامجسمہ اتحاد کے مقام پرسالانہ کنوینشن 12سے 24فروری ، 2021تک منعقد کرنے کے لئے گھریلوسیاحتی آپریٹرس کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرے گی
یہ سالانہ کنوینشن لوک ڈاؤن کے بعد وزارت سیاحت کے کسی شراکت دارکی طرف سے جسمانی طورپرمنعقد کی جانے والی پہلی بڑی تقریب ہے :سکریٹری سیاحت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2021 7:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10فروری : حکومت ہند کی وزارت سیاحت اس صنعت اوراس کے شراکت کے ساتھ جاری رابطوں کے تحت گھریلوسیاحت آپریٹروں کی ایسوسی ایشن کو 12سے 14فروری ، 2021تک کیواڑیامیں اسٹیچوآف یونٹی کے مقام پر سالانہ کنوینشن کے انعقاد میں مدد دے رہی ہے ۔ اس تقریب میں وزارت سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ‘‘ سیاحت کے فروغ میں ایوی ایشن کا کردار’’کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ وزارت سیاحت کے ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل جناب روپیندربرار ایک اجلاس کی سرپرستی فرمائیں گے جس کاعنوان ہوگا ‘‘تکنالوجی مستقبل میں ورچوئل سے حقیقی کی طرف سفرہے ۔’’
آج نئی دہلی میں اس کنوینشن کے مطابق گفتگوکرتے ہوئے سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے کسی شراکت دار ایسوسی ایشن کی طرف سے جسمانی طورپر منعقد کیاجانے والا یہ پہلا سالانہ کنوینشن ہوگا۔ اس تقریب میں ملک بھرسے تقریبا 400-350وفود شرکت کریں گے جن میں حکومتی شخصیات ، سیاحتی صنعت سے تعلق رکھنے والے نمایاں مقررین ،گھریلوٹورآپریٹرز ، ایئرلائنز ، ہوٹل مالکان اورمیڈیاکے نمائندے شامل ہیں ۔ سکریٹری موصوف نے مزید بتایاکہ اس کنوینشن کا افتتاح 12فروری ، 2021کو شام 5بجے کیاجائے گا۔13فروری کو کاروبارسے متعلق اجلاس ہوگا ، جس میں سیاحت ، مصنوعات کی پیش کش ، ٹریول کمپنیوں کے ساتھ بی 2بی میٹنگ ملاقات ، ٹورزم اینڈ ہاسپٹلٹی شراکت دار وں ، جیسے موضوعات پر گفتگوہوگی ۔اس کے علاوہ سفری مصنوعات کو اجاگرکرنے والی ایک نمائش بھی لگائی جائے گی ۔
جناب اروند سنگھ نے مزید کہاکہ ہندوستان ایک عظیم گھریلو مارکیٹ کا حامل ہے ، جو بین الاقوامی سیاحت پربڑی حدتک انحصارکرنے والے ممالک کے مقابلے میں کووڈ -19کے اثرات کو زیادہ آسانی سے کم کرسکتاہے ۔ جہاں تک لاک ڈاؤن کے بعد وباء کو پھیلنے سے روکنے میں کامیابی کی بات ہے تو یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہماری گھریلو سیاحت بین الاقوامی سیاحت کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہوگی ۔ ‘‘دیکھو اپنادیش ’’وزارت سیاحت کی ایک پہل ہے ۔یہ پہل وزیراعظم نریندرمودی کی اس اپیل سے مطابقت رکھتی ہے ، جو انھوں نے 15اگست ، 2019کو لال قلعہ کے سبزہ زارسے اپنی تقریرکے دوران کی تھی ۔ جس میں انھوں نے تمام شہریوں سے سال 2022تک کم از کم 15مقامات کا ہندوستان میں گھریلوسیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے دورہ کرنے کے لئے کہاتھا تاکہ سیاحتی مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے مقامی معیشت کی ترقی میں مدد کی جاسکے ۔
جناب اروند سنگھ نے یہ بھی فرمایا کہ‘‘ وزیراعظم نے بھی 17جنوری ، 2021کو صبح 11بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ملک کے بہت سے علاقوں سے کیواڑیاتک پہنچنے والی 8ٹرینوں کا افتتاح کیاتھا، جن کے ذریعہ اسٹیچوآف یونٹی تک براہ راست رسائی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ۔ احمدآباد سے کیواڑیاجانے والی ٹرین میں ایک وسٹاڈوم کوچ بھی ہوتاہے ، جو سیاحتی نقطہ نظرسے ایک زبردست پرکشش چیز ہے ۔’’
***************
( ش ح۔س ب۔ع آ،11.02.2021)
-1383
(ریلیز آئی ڈی: 1697014)
وزیٹر کاؤنٹر : 160