وزارت خزانہ
پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 41کروڑ 75 لاکھ کھاتے کھولے گئے
Posted On:
08 FEB 2021 7:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 08 فروری2021:سرپرستی والے علاقاوئی دیہی بنکوں (آر آر بی ایس) سمیت سرکاری ملکیت کے بنکوں (پی ایس بی ایس) اور 14 بڑے پرائیویٹ سیکٹر کے بنکوں کی رپورٹ کے مطابق 27-01-2021 تک پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت 41 کروڑ 75 لاکھ کھاتے کھولے گئے ہیں جن میں سے 35.96 کروڑکھاتے سرگرم ہیں۔
خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔
پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت ایک بینک کھاتہ، بنک کی کسی بھی شاخ یا بزنس کوریسپانڈینس یعنی کاروباری نمائندوں (بی سی ) کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے۔ ان میں پرائیویٹ سیکٹر کے بنک بھی شامل ہیں۔
وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملکیت کے بنکوں (پی ایس بی ایس)(سرپرستی والے دیہی بنکوں آر آر بی ایس سمیت ) اور 14 بڑے پرائیویٹ سیکٹر کے بنکوں کے ذریعہ کھولے گئے (پی ایم جے ڈی وائی) کے کل کھاتوں کی تعداد بالترتیب40.48 کروڑ اور1.27 کروڑ ہے۔
مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم جے ڈی وائی کے تحت کھولے گئے کھاتے بنیادی بچت جمع سے متعلق کھاتے (بی ایس بی ڈی) کھاتے ہیں۔
ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے 10-06-2019 کے رہنما خطوط کے مطابق، بنکوں کےلئے ضروری ہے کہ وہ درج ذیل بینکنگ سہولیات، بی ایس بی ڈی کھاتے داروں کو کھاتے میں کم از کم بیلنس رقم کی لازمیت کے بغیر مفت فراہم کریں۔
- بنک کی شاخ کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم ایس/ سی ڈی ایم ایس میں نقد رقم جمع کرانا۔
- مرکزی یا ریاستی سرکاروں کی ایجنسیوں اور محکموں کے ذریعہ جاری کئے گئے چیکوں یا کسی بھی لیکٹرانک چینل یا جمع کرنے یا وصولی سے متعلق وسیلوں کے ذریعہ وصولی یا قرض کی ادائیگی۔
- ایک مہینہ میں جمع کرائی جانے والی رقم کی قدر اورجمع کرانے کی تعداد مقرر نہیں ہوگی۔
- ایک مہینہ میں اے ٹی ایم سے رقومات نکالنے سمیت کم از کم چار مرتبہ رقم نکالی جاسکے گی۔
- اے ٹی ایم کارڈ یا اے ٹی ایم بشمول ڈیبٹ کارڈ۔
***************
)ش ح ۔ ع م۔ف ر)
U-1321
(Release ID: 1696455)
Visitor Counter : 161