کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
‘انڈیا فارما اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس 2021’ کے چھٹے ایڈیشن کا 25-26 فروری اور 1-2 مارچ 2021 کو انعقاد
2030 تک ہندوستانی فارما بازار میں 130 ارب امریکی ڈالر تک اضافے کا امکان- جناب ڈی وی سدانند گوڑا
کووڈ کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو عالمی سطح پر سراہا جا ر ہا ہے- جناب منسکھ منڈاویا
میک ان انڈیا ‘میک فار دی ورلڈ – ہندوستان نے ادویہ اور طبی آلات کے شعبے میں دکھائی اپنی طاقت
Posted On:
08 FEB 2021 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8؍ فروری 2021: کیمیل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا اور کیمیکل و فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا فارما اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس 2021 کے چھٹے ایڈیشن کے تعلق سے گفتگو کی۔ محکمہ ادویہ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت ، فکی اور انویسٹ انڈیا کے ساتھ مل کر ادویہ اور طبی آلات کے شعبے سے متعلق چھٹا سالانہ پروگرام انڈیا فارما اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس 2021 کا انعقاد 25-26 فروری اور 1-2 مارچ 2021 کو کرے گا۔
میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ سستی دواؤں پر زور دینے کے ساتھ ہی صحت خدمات سرکار کی اولیت کا ایک غیر منقسم حصہ بنی ہوئی ہے، جس میں مرکز کی پہچان اور اس کے علاج تک رسائی بڑھا کر طبی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کو بڑھا وا دے کر اور صحت خدمات کی لاگت کو کم کرنے کے لئے اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔ میک ان انڈیا پہل کے تحت سرکار اپنی مختلف پالیسیوں اور منصوبوں کے توسط سے سستی طبی آلات اور دوا سازی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ انڈیا فارما 2021 اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس 2021 ترقی کی اگلی عمارت کی بنیاد رکھیں گے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سستی آرگینک دواؤں کا ایک بڑا اہم بر آمد کار ہے اور طبی آلات کو علاج کا ایک اہم مرکز ہے۔ اپنے فارما مصنوعات کے ساتھ ہندوستان 200 سے زیادہ ملکوں اور شعبوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی یہ ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ صوتیاتی سائنس، ٹیکنالوجی ، کاروباری سمجھ اور اخلاقیات پر مبنی منصوبوں کو جاری رکھنے کا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھی ہیں، جس کے لئے پہلے ہی کئی منصوبوں کا اعلان کیا جا چکا ہے اور 4 عالمی سطح کے طبی آلات پارکوں کی تعمیر کے لئے 400 کروڑ روپے کی مدد دینے یا تین بڑے تھوک دوا پارک بنانے کے لئے 3000 کروڑ روپے کی منظوری جیسے اقدامات کرکے گھریلو تعمیر کو حمایت دینا جاری رکھا ہے۔
ہم اس انعقاد میں ہندوستان کے دو سب سے بڑے امکانی شعبوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ 2030 تک انڈیا فارما صنعت 130 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ 2015 تک ہندوستان میں طبی آلات کی صنعت کے 50 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت ہے۔
جناب منسکھ منڈاویا نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں صنعت کو سرکار کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم دیا گیا ہے اور ساتھ میں ترقی کرنے کا راستہ نکالا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کو کووڈ کے خلاف لڑائی میں عالمی سطح پر ستائش ملی ہے۔ وبا کے دوران انڈیا فارما صنعتوں نے ملک کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے 120 سے زائد ملکوں کو ضروری دواؤں کی سپلائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کا سب سے بڑا کووڈ – 19 ٹیکہ کاری پروگرام شروع کیا ہے اور دوسرے ملکوں کو ویکسین مہیا کرانے کی عالمی کوشش کے مرکز میں ہے۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ بین الاقوامی اجلاس کووڈ – 19 بحران کو موقع میں بدلنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ یہ ان شعبوں میں داخلے کی ضروری سطحوں کو حاصل کرنے ، اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنے اور صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے لئے میک ان انڈیا بنانے کے لئے گھریلو اور بین الاقوامی کمپنیوں دونوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
محکمہ ادویہ کی سکریٹری محترمہ ایس ارپنا نے بتایا کہ وبا کے دوران متعدد چیلنجوں کے باوجود فارما اور طبی آلات کے شعبے میں مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروباری روابط مہیا کرنے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور دنیا بھر کے شرکاء اس میں حصہ لیں گے۔
انڈیا فارما کے لئے اس سال کی تھیم انڈین فارما انڈسٹری : ‘‘فیوچر اِز ناؤ اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس کے لئے ‘‘انڈیا میڈ ٹیک فیوچر: انووینٹ اینڈ میک ان انڈیا ان گلوبل ایلائنس’’ ہے۔ شرکاء ان شعبوں میں مواقع اور اہم چیلنجوں پر غور خوض کریں گے۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا مظاہرہ ، کاروباری لیڈروں کے ساتھ پینل مباحثہ، انٹرنیشنل ڈرگس ریگولیٹر سیشن، انڈیا فارما اور میڈیکل ڈیوائس ایوارڈس اور اسٹارٹ اپ کا تذکرہ اس انعقاد کے اہم نکتے ہوں گے۔ اجلاس کا انعقاد ورچوئل پلیٹ فارم کے توسط سے کیا جائے گا۔
ش ح۔ج ق ۔ق ر
(09.02.2021)
U-1318
(Release ID: 1696417)
Visitor Counter : 196