امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایک ملک ایک راشن کارڈ (اواین او آر سی) مشن میں تیزی
محکمہ خوراک و عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے سکریٹری نے ریاستوں سے استفادہ کنندگان کے آدھارکو اہمیت دینے ،الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس)آلات نصب کرنے، پی ڈی ایس لین دین اور ملک میں کسی بھی جگہ کئے جانے وا لے لین دین میں انگلیوں کے نشانات کے ذریعہ تصدیق کرنے کے عمل کو تیز کرنے کےلئے کہا
محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے سکریٹری نے ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کا جائزہ لیا
ڈی ایف پی ڈی کےسکریٹری نے ریاستوں پر او این او آر سی کے تحت اضافی قرضہ جات کے حوالہ سے اپنی تجاویز داخل کرنے کے لئے زور دیا
Posted On:
08 FEB 2021 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 08 فروری2021: مرکزی وزیرخزانہ کی اس بجٹ تقریر کی روشنی میں جس میں انہوں نے 32 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این ا و آر سی) منصوبہ کاذکر کیا تھا، آج محکمہ خوراک اورتقسیم عامہ کے سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کاانعقاد کیا اور اس موضوع پر کی جانے والی پیش رفت کاجائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں محکمہ خوراک و عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے سکریٹری نے ریاستوں سے استفادہ کنندگان کے آدھارکو اہمیت دینے ،الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس)آلات نصب کرنے، پی ڈی ایس لین دین اور ملک میں کسی بھی جگہ کئے جانے وا لے لین دین میں انگلیوں کے نشانات کے ذریعہ تصدیق کرنے کے عمل کو تیز کرنے کےلئے کہا(اندرون ریاست اور بین ریاستی)۔
محکمہ خوراک اور سرکاری تقسیم عامہ کے سکریٹری نے زمینی سطح پر عمل آوری ، ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے بیداری پروگراموں اور رابطہ کاری کی حکمت عملی اور ریاستوں سے وابستہ اس پروگرام یعنی ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبہ پر عمل آوری کےحوالہ سے 0.25 فیصد اضافی قرضہ جات کے سلسلے میں ان کی تجاویز کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
(ڈی ایف پی ڈی) سکریٹری نے تمام متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ایک ملک ایک راشن کارڈ کے تحت اضافی قرضہ جات کے متعلق اپنی ضروریات کی تجاویز اس محکمہ میں 15 فروری 2021 تک داخل کرنے کو کہا۔
ایک ملک ایک ر اشن کارڈ حکومت ہند کے محکمہ خوراک و سرکاری نظام تقسیم کاایک مہماتی منصوبہ ہے جس کامقصد نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) کے تحت راشن کارڈوں کے اندرون ملک کہیں بھی استعمال کئے جانے کو متعارف کرانا ہے۔اس کے ذریعہ ہجرت کرنے و الے استفادہ کنندگان کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ملک میں کہیں بھی اپنے راشن کارڈ کااستعمال غذائی اجناس/فوائد حاصل کرنے کے لئے کرسکیں گے۔ فی الحال یہ نظام بہت عمدگی کے ساتھ 32 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ر ائج ہے جو ان علاقوں میں تقریبا 69 کروڑ افراد کو (این ایف ایس اے آبادی کا86 فیصد) فیضیاب کررہا ہے۔
***************
)ش ح ۔ س ب۔ف ر)
U-1315
(Release ID: 1696415)
Visitor Counter : 187