زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت میں مشین کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارتی حکومت کی پہل قدمیاں
Posted On:
08 FEB 2021 5:40PM by PIB Delhi
زرعی شعبے میں کھیتی میں مشینی عمل دخل اہم ہے کیونکہ اس سے فصل پیداواریت میں استعمال میں لائے جا رہے طریقہ کار کی اہلیت اور مؤثریت میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے جس سے فصلوں کی پیداواریت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے مختلف زرعی امور سے وابستہ سخت محنت میں بھی تخفیف واقع ہوتی ہے۔
مذکورہ بالا باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ملک میں زرعی مشین کاری کو فروغ دینے کے لئے، بھارتی حکومت کے ذریعہ 2014۔15 میں ایک خصوصی طور پر وقف اسکیم ’سب مشن آن ایگری کلچر میکینائزیشن (ایس ایم اے ایم)‘ شروع کی گئی۔ اس اسکیم کا مقصد کسٹم ہائرنگ سینٹرس (سی ایچ سی) کے قیام کے توسط سے چھوٹے اور حاشیے پر موجود کاشتکاروں (ایس ایم ایف) کے لئے زرعی مشینوں کو قابل رسائی اور قابل استطاعت بناکر، ہائی ٹیک اور اعلیٰ قیمتوں کے حامل زرعی سازو سامان اور فارم مشینری بینکوں کے لئے مرکز بناکر ان لوگوں تک پہنچانا ہے جن کی ’رسائی سے یہ اب تک باہر‘ ہیں۔ کاشتکار کو مختلف رعایتی زرعی سازو سامان اور مشینوں کی تقسیم بھی اسکیم کے تحت شامل سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ ایس ایم ایف کے لئے زرعی مشینوں کی خرید مالی اعتبار سے ممکن نہیں ہے، اس لیے کسٹم ہائرنگ ادارے ایس ایم ایف کو مشینوں کامتباد کرائے پر دینے کی سہولت پیش کرتے ہیں۔ مشینوں کو چلانے اور نوجوانوں نیز دیگر افراد کی ہنرمندی کی ترقی کے توسط سے حصہ داروں میں بیداری پیدا کرنا بھی ایس ایم اے ایم کے عناصر ہیں۔ ملک بھر میں موجود نامزد جانچ مراکز کی کارکردگی جانچ اور تصدیق زرعی مشینری کے معیار، مؤثریت اور اہلیت کو یقینی بنا رہی ہیں۔
ریاستوں اور دیگر نفاذ کاری اداروں کو اس اسکیم کے تحت 2014۔15 سے 2020۔21 کے دوران، 4556.93 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ جاری کیا گیا ہے۔ اب تک 13 لاکھ سے زائد زرعی مشینوں کی تقسیم کی جا چکی ہے اور 27.5 ہزار سے زائد کسٹم ہائرنگ ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ سال 2021۔22 میں ایس ایم اے ایم کے لئے 1050 کروڑ روپئے کے بقدر بجٹی تخصیص کی گئی ہے جو گذشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
زرعی آپریشنوں پر بھارتی حکومت کے پروگراموں اور اسکیموں کی وجہ سے مختلف زرعی کاموں کو کرنے کے لئے فی یونٹ علاقے میں زرعی طاقت کی دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔ کھیتی کے لئے بجلی کی دستیابی 2016۔17 میں 2.02 کلو واٹ / ہیکٹیئر سے بڑھ کر 2018۔19 میں 2.49 کلو واٹ/ ہیکٹیئر ہو گئی۔ وقت کے ساتھ کھیتی کرنے کے لئے مشینوں کو اپنانے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس میں فصل کے علاقے، فصل کی شدت اور ملک کی زرعی پیداواریت کی زبردست توسیع ہوئی ہے۔
*****
ش ح ۔اب ن
U-1306
(Release ID: 1696351)
Visitor Counter : 190