نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
دیہی علاقوں سمیت ملک میں کھیلوں کی سطح میں بہتری اور کھیلوں کے فروغ کے لئے سرکار نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں : جناب کرن رجیجو
Posted On:
08 FEB 2021 2:31PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ملک میں اور دیہی علاقوں میں دیہی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچہ اور کھیلوں کی سطح میں بہتری لانے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے درج ذیل اسکیمیں شروع کی ہیں۔
(1) کھیلوں انڈیا اسکیم (2)نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کی مدد (3) بین الاقوامی کھیلوں میں فتح حاصل کرنے والے اور ان کے کوچ کو خصوصی ایوارڈ ، (4) اہم کھیل شخصیات کے لئے پنشن ، قومی کھیل ایوارڈ (5) پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ ز (6) نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ اور (6) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ کھیلوں کے تربیتی مراکز چلانا۔
ان تمام اسکولوں کی تفصیل عوام کے لئے وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ان کے لئے ریاست وار کی جگہ اسکیم وارفنڈ مختص کئے گئے۔ 18-2017 میں 1393.21 کروڑ روپئے مختص ہوئے تھے جبکہ19-2018 میں 1381.52 کروڑ روپئے اور 20-2019 میں 2000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے۔
یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے ایک تحریری جواب میں دی۔
****
(ش ح ۔ ج ق ۔ م ص)
U-1294
08-08-2021
(Release ID: 1696172)
Visitor Counter : 135