سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

روپ وے اور متبادل ٹرانسپورٹ کے ذرائع کو بڑھانے پر زور دے رہی ہےسڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت


گڈکری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ شعبہ میں متبادل ٹکاؤ آمدورفت کے ذرائع پیدا کرنے کے لئے بڑے قدم اٹھانے ہوں گے

Posted On: 04 FEB 2021 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04   فروری  2021:

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت اب روپ وے اور دوسرے متبادل ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے فروغ پر زور دے گا۔ اس قدم سے نئے ٹرانسپورٹ شعبہ میں ضابطوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ تحقیق اور نئی تکنیک کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔ ایسا کرنے کے لئے بھارت سرکار (الوکیشن آف بزنس) قانون، 1961 میں ترمیم کرے گی اور نئی شکل میں اسے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

اس کا معنی یہ ہوں گے کہ روپ وے اور متبادل ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے فروغ کے لئے ضروری تکنیک، تعمیر، تحقیق اور اس کے لئے ضروری پالیسیاں بنانے کی ذمہ داری  سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے پاس ہوگی۔ تکنیک کے لئے ادارہ جاتی ، مالی اور لین دین ڈھانچہ کی تشکیل بھی اس قدم کے تحت کیا جائے گا۔

اس پہل پر ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ شہری ، پہاڑی علاقوں اور ملک کے کونے کونے تک ٹرانسپورٹ کی رسائی بنانے کے لئے ٹکاؤ ، متبادل آمدورفت کے ذرائع کو فروغ دینا آج کی ضرروت ہے جس کے لئے بڑے قدم اٹھانے ہوں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ملک میں ٹرانسپورٹ شعبہ کی ترقی کے لئے متبادل ٹرانسپورٹ اور روپ وے جیسے ذرائع کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے کونے کونے اور دوردراز علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت بڑھی ہے اس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ تمام طریقہ متبادل کو فروغ دے کر آمدورفت کے لئے تیار کیاجائے۔اس تبدیلی کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ یہ قدم وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اسی سوچ کا حصہ ہے جس میں شہریوں کی توقعات کو پورا کرنے اور ان کی زندگی کے معیار میں بہتری لانے کے لئے متحدہ طور پر ٹرانسپورٹ ذرائع کو ترقی دی جاسکے گی۔

 

ان اقدمات  کے یہ فائدہ ہوں گے

  • دور دراز علاقوں کے لئے آخرپہنچ تک رابطہ
  • اہم سڑکوں پر ٹریفک کو کم کرنا
  • عالمی سطح کے روپ وے بنیادی ڈھانچہ کو وضع کرنے کے امکانات
  • ایک منظم اور وقف روپ وے اور متبادل ٹرانسپورٹ ذرائع پیدا کرنے والی صنعت کا قیام
  • سی پی ٹی – کیبل پروپیلڈ ٹرانزٹ جیسی نئی تکنیک سیکٹر میں آرہی ہے
  • غیرمنظم شعبہ کے تحت چل رہے روپ وے کے لئے حفاظتی ضابطہ قائم کرنا
  • دوردراز علاقوں کے اسٹیشنوں پر اشیا  اورمال کی ڈھلائی
  • ٹکنالوجی شعبہ میں محصول ڈھانچہ کو قانونی حیثیت دینا

 

 

****


 

 (ش ح   ۔  ج ق ۔  م ص)

U-1288



(Release ID: 1696155) Visitor Counter : 206