صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی صحت سکریٹری نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ کے خلاف ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ویکسی نیشن کی رفتار میں تیزی لانے پر زور دیا
ٹیکہ کاری مہم کے افتتاحی دنٹیکہ لگوانے والے مستفدین کو 13 فروری سے دوسری خوراک دینےکا آغاز ہوگا
Posted On:
06 FEB 2021 6:26PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 06فروری، 2021/
مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریوں اور این ایچ ایم ایم ڈی کے ساتھ کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ عالمگیر پیمانے پر اپنے طور پر سب سے بڑی کوششوں میں سے ایک، ملک گیر کووڈ ٹیکہ کاری مہم کا آغازتین ہفتہ پہلے 16 جنوری 2021 کو وزیراعظم نے کیا تھا۔
میٹنگ کے آغاز میں مرکزی صحت سکریٹری نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بہترین کارکردگی کی سراہنا کی۔ ہندوستان کے ذریعے عالمی لینڈ مارک کو عبور کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے معاملے میں سب سے تیز ،صرف 21 دنوں میں 5 ملین کے ہندسے تک پہنچنے والا پہلا ملک ہے۔ کچھ دیگر ممالک جنھوں نے ٹیکہ کاری کا آغاز کیا تھا، ان میں سے کچھ کو اس ہدف تک پہنچنے میں 60 دن کا طویل وقت لگا ۔
مرکزی صحت سکریٹری نے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ٹیکہ کاری کی رفتار میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔ وہیں ملک میں کووڈ ٹیکا کاری مہم میں تیزی کو دیکھتے ہوئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی رفتار میں بہتری لانے اور رسائی میں اضافہ کرنے کو کہا۔
میٹنگ میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ ہر ایک ٹیکہ کاری سیشن میں ٹیکہ کاری کی اوسطاً تعداد میں ابھی مناسب گنجائش باقی ہے۔ ریاستی صحت سکریٹریوں سے کہا گیا کہ وہ ٹیکا کاری کی اوسطاً تعداد میں روزانہ آ رہے فرق کا تجزیہ کریں اور ان میں اضافہ کرنے کے لئے ضروری اقدام کریں ۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ کووِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پہلے رجسٹریشن کراچکے سبھی 100 فیصد افرد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔ ان سے مزید کہا گیا کہ جن صحت مراکز میں ممکن ہو ، ان میں بیک وقت ٹیکہ کاری سیشن/ دن منعقد کئے جائیں۔ سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنی ریاست کے لئے مخصوص حکمت عملی تیار کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔
12 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے، صحت کارکنان کو ویکسین دے کر60 فیصد یا اس سے زیادہ کا ہدف حاصل کرچکے ہیں، سبھی کو ویکسی نیشن مستفدین کے فیصد میں بہتری لانے کی صلاح دی گئی ہے کیونکہ ابھی کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں
کو اس پیرامیٹر پر اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ کاری مہم کے دورن ابھرتے چیلنجز، بنیادی امور کو سمجھنے اور مناسب سطح پر ان سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے ریاست، ضلع اور بلاک ٹاسک فورس کے باقاعدہ جائزہ اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنانے کا بھی مشورہ دیا گیا۔
ہر ایک ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو 20 فروری 2021 سے پہلےلازمی طورپر سبھی صحت کارکنان کو کم از کم ایک مرتبہ ٹیکا لگانے کاشیڈول تیار کیا جائے اور اس کے فوراً بعد ان کے لئے موپ-اپ راؤنڈ کا ہتمام کیا جائے۔ اسی طرح سبھی فرنٹ لائن کارکنان کو 6 مارچ 2021 سے پہلے کم ازکم ایک مرتبہ ٹیکہ لگانے کا شیڈول بنایا جائے اور اس کے فوراً بعد ن کے لئے موپ-اپ راؤنڈ کا اہتمام کیا جائے۔ جن افراد کو 16 جنوری کو ٹیکہ لگایا گیا ہے، ان کے لئے 13 فروری 2021 سے دوسری خوراک کا ٹیکہ لگوانے کا آغاز ہوگا۔
صحت سکریٹری نے ٹیکے کی پہلی ڈوز کے کے بعد عبوری ڈیجیٹل ویکسی نیشن سرٹیفکٹ جاری کرنے اور دوسری ڈوز لگنے کے بعد حتمی سرٹیفکٹ جاری کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا۔ اس سے مستفدین کی تصدیق ہوسکے گی اور کوون ایپ پر بروقت ڈیٹا فرہم ہوسکے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ کوون 2.0 ورژن جلد ہی جاری کیاجائے گا۔
جائزہ میٹنگ کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملنے والی آراء کا تجزیہ کیا گیا اور اس پر مناسب صلاح بھی دی گئی۔
*****
U NO: 1251
(Release ID: 1696062)
Visitor Counter : 200