وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش مہم کے تحت ویبینار کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا’’آسترو-ٹورزم: دی نیکسٹ فرنٹیئر آف نیچر بیسڈ ٹورزم‘‘
Posted On:
07 FEB 2021 1:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،7 فروری ،2021، سیاحت کی وزارت کے دیکھو اپنا دیش ویبینار سلسلے کے تحت جس کا موضوع ہے ’’آسترو- ٹورزم: دی نیکسٹ فرنٹیئر آف نیچر بیسڈ ٹورزم‘‘ ایک ویبینار6 فروری 2021 کو منعقد کیا گیا جس میں فطرت پر مبنی سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی جو کودڈ کے بعد کی دنیا میں مضبوطی سے ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ ویبینار میں ایک بڑا زور قابل تائید اور ذمے دارانہ سفر پر دیا گیا۔ ویبینار میں فلکیاتی سیاحت کے ارتقا کو انتہائی مستند اور ماحول دوست سفری طریقے کے طور پر تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔ اس طریقے میں دور دراز رہنے والے طبقوں کے لیے مثبت، سماجی، اقتصادی اور بچاؤ ضابطوں کے زبردست امکانات ہیں۔
ویبینار کاانعقاد بھارت سرکار کی سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار کے کلمات سے ہوا۔ محترمہ روپیندر برار نے کہا کہ فلکیاتی سیاحت نیا تصور ہے جو پوری دنیا میں پھیلتا جارہا ہے۔ پراسراریت میں لوگوں میں موروثی دلچسپی مدتوں سے اس طرح کی سیاحت کو آگے بڑھانے کا کام کرتی رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فطرت پر مبنی سیاحت کے لیے بھارت میں زبردست امکانات موجود ہیں جس میں دنیاکے تمام جسمانی، جغرافیائی اجزا شامل ہیں۔ انھوں نے نسبتاً کم معروف اور فطری مناظر سے گھرے ہوئے مقامات کا دورہ کرکے ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ مہم کو فروغ دیا۔ انھوں نے یہ اپیل بھی کی کہ اس طرح کا سفر کرتے وقت تمام احتیاطی ، تحفظاتی اقدامات کا خیال رکھا جائے۔
ویبینار کو گلوبل ہمالین ایکس پیڈیشن (جی ایچ ای) کے چیف آپریٹنگ افسر جناب جے دیپ بنسل نے پیش کیا۔ یہ ادارہ ایک سماجی ادارہ ہے جو شمسی توانائی کو دور دراز کے ہمالیائی گاؤوں تک پہنچانے کے لیے مہم چلاتا ہے۔ جی ایچ ای نے 140 گاؤوں تک بجلی پہنچائی ہے اور امپیکٹ ٹورزم کے اختراعی تصور کے ذریعے 60000 سے زیادہ لوگوں کی زندگی کو روشن کیا ہے۔ دور دراز کے دیہی علاقوں میں برق کاری کے جی ایچ ای کے کارنامے پر نیشنل جغرافک، بی بی سی اور این ڈی ٹی وی نے پروگرام پیش کرکے اس کے اس کارنامے کو پوری دنیا کے ناظرین تک پہنچایا ہے۔ اس کارنامے کو پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے اور ڈبلیو ٹی ٹی سی اور ورلڈ ٹورزم ایوارڈ کی طرف سے اسے ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے جی ایچ ای کو دیرپا سیاحت کے کامیاب کے جائزے کے طور پر تسلیم کیا ہے جس نے ایس ڈی جی کے مقصد نمبر 7 کو متاثر کیا ہے۔
ویبینار پیش کرنے والے دیگر افراد میں محترمہ سونل اسگوترا تھیں جو روزی روٹی کے سلسلے میں کوشش سے متعلق جی ایچ ایز کی اسٹرونومی کی پروجیکٹ لیڈر ہیں۔ یہ کوشش اسٹرو اسٹیز کہلاتی ہے ۔(www.astrostays.com) ان کے علاوہ جناب کیون گووندر جو آفس آف اسٹرونومی فار ڈیولپمنٹ (او اے ڈی) کے بانی اور موجودہ ڈائرکٹر ہیں۔ محترمہ سونل 2013 میں انٹارٹیکا جانے والی بین الاقوامی مہم جو ٹیم کی ایک ممبر تھیں۔ اس ٹیم کی قیادت قطبی تلاش کنندہ سر روبرٹ سوان، او بی ای تھے۔ جناب کیون گووندر ساؤدرن ا فریقن لاج ٹیلی اسکوپ کولیٹرل بینفٹس پروگرام کے سابق مینیجر ہیں۔
ویبینار پیش کرنے والوں نے فلکیاتی سیاحت کے بارے میں اطلاعات فراہم کرکے اورقابل تائید نیز ذمے دار سیاحت کے امکانات کے بارے میں بتاکر اپنی بات کا آغاز کیا۔
دیکھو اپنا دیش ویبیناروں کا سلسلہ نیشنل ای- گورننس ڈپارٹمنٹ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی تکنیکی شراکت دار میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ویبینار کے سلسلے میں اجلاس https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured
پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت سرکار کی سیاحت کی وزارت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی فراہم ہیں۔
اگلا ویبینار جس کا موضوع ہوگا ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ – کیوڈیا، گجرات میں 13 فروری 2021 کو دوپہر 11 بجے ہوگا۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1263
(Release ID: 1695996)
Visitor Counter : 198