وزارت خزانہ

نجی شعبے کا ہندوستان کی نمو کی بحالی میں کلیدی کردار ہے، حکومت آسانیاں پیدا کرے گی:وزیر خزانہ


شفافیت اور ٹیکس استحکام اس سال بجٹ کے لئے اہم ترین رہبرانہ اصول

Posted On: 05 FEB 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05فروری 2021:محکمۂ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ مرکزی بجٹ 2021-22 حکومت کے ذریعہ زیادہ سرمایہ اخراجات پیش کرتا ہے جبکہ اس میں نجی شعبے کی بڑے پیمانے پر ساجھیداری بھی مضمر ہے۔ محترمہ سیتارمن نے آج یہاں مرکزی بجٹ 2021-22 پر ہندوستانی صنعتوں کی کنفڈریشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں اعلیٰ سی او اوز کو مخاطب کیا۔

1.jpg

وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ حکومت مجوزہ ڈیولپمنٹ فائنانس انسٹی ٹیوٹ(DFI) کے لئے کچھ سرمایہ فراہم کرے گی تاہم ڈی ایف آئی مارکیٹ سے بھی سرمایہ حاصل کرے گی۔ اس کے علاوہ ڈی ایف آئی بل نجی DFI کے لئے قانونی مقام بھی فراہم کرے گا۔ اسی طرح غیر منافع بخش اثاثوں کے بندوبست کے لئے اثاثے کی تنظیم نو کمیٹی(ARC)کو خود بینکوں کے ذریعہ حکومت کی مدد سے ہولڈنگ کمپنی کی طرح چلایا جائے گا۔

بجٹ کے لئے کلیدی رہبرانہ اصولوں کے بارے میں وزیر خزانہ شفافیت پر توجہ مرکوز کی۔ کووڈ-19 ٹیکس کی توقع کے برعکس حکومت بجٹ ترغیبات کے لئے فنڈ مہیا کرنے کی غرض سے بڑھے ہوئے ٹیکسوں کے بجائے زیادہ قرضوں کا راستہ اختیار کیا۔

خاص توجہ والے شعبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جن شعبوں پر خاص دھیان دیا گیا ہے ان میں بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔ جس سے نجی شعبے کو آسانیاں ملیں گی جن میں بجلی، سڑکیں، بندرگاہیں، ہوائی اڈے وغیرہ شامل ہیں۔ صحت نگہداشت اور زراعت دیگر ترجیحی شعبے ہیں۔

لگاتار مذاکرات پر زور دیتے ہوئے محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ CIIکے ساتھ ان کی بات چیت سے پالیسی سازی میں عصری طرز فکر کے امتزاج میں مدد ملی ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تجاویز پر دیانت دارانہ عملدرآمد کا وعدہ کیا۔

image002EV0B.jpg

بجٹ تجاویز پر صنعتوں کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے CIIکے صدر جناب اودے کوٹک نے کہا کہ بجٹ ایک نمایاں پالیسی دستاویز کی نظیر ہے جس میں معیشت کی ضرورتوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے اعلانات کی جرأت مندانہ نوعیت کی ستائش کی جس میں ترقی اور شفافیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے انھوں نے بجٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

جناب کوٹک نے وزیر خزانہ کو پھر سے یقین دہانی کرائی کہ نجی شعبہ ہندوستان کو ایک عظیم ہندوستان بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔

فائنانس اور ریونیو سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، اخراجات کے سکریٹری جناب ٹی ۔وی۔ سومناتھن، اقتصاد امور کے سکریٹری جناب ترون بجاج اور ملک بھر سے 180 صنعتوں کے سرکردہ افراد اس بات چیت میں موجود تھے۔

****

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1241

 



(Release ID: 1695899) Visitor Counter : 90