وزارت خزانہ

6195 کروڑ روپے  کی مالیہ  خسارے کی گرانٹ 14 ریاستوں کو جاری کی گئی


رواں مالی سال میں ریاستوں کو 6814.91 کروڑ روپےکی کل مالیہ خسارے کی گرانٹ جاری کی گئی

Posted On: 05 FEB 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،5 فروری 2021/ وزارت خزانہ کے مصارف کے محکمے نے ریاستوں کو 6195.08 کروڑ روپے کی ماہانہ  پوسٹ  ڈیولوشن ، ریوینو ڈیفسٹ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی)  یعنی تفویض  کے بعد مالی خسارہ گرانٹ (امداد) جاری کردی ہے۔ ریاستوں  کو جاری کی گئی یہ پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی 11ویں قسط ہے۔

 ابھی تک رواں مالی سال تفویض کے  بعد مالی خسارہ  گرانٹ کی شکل میں اہل ریاستوں کو 68145.91 کروڑ روپے کی رقم  جاری کی جاچکی ہے۔ گرانٹ کی ریاست کے اعتبار سے تفصیلات اس ماہ جاری کی گئی ہے اور 21-2021  میں ریاستوں کو جاری کی گئی  تفویض  کے بعد مالی خسارے کی کل رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔

تفویض کے بعد مالی خسارے کی گرانٹ (پی ڈی آرڈی)  آئین کی دفعہ 275 کے تحت  ریاستوں کو فراہم کی جاتی ہے ۔15ویں  مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق گرانٹس  یعنی امداد ماہانہ  قسطوں میں جاری کی جاتی ہے تاکہ تفویض کے بعد ریاستوں کے ریونیوکھاتوں میں فرق کو پورا کیا جاسکے۔ کمیشن نے 14 ریاستوں کے لئے پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی سفارش کی ہے۔

کمیشن  کے ذریعہ  مالی سال 21-2020 کے لئے تفویض کا اندازہ لگانے کے بعد ریاستوں کی مالیہ اور مصارف  کے  اندازہ  کے فرق  کی بنیاد پر  گرانٹ کو حاصل کرنے کے لئے ریاستوں کی اہلیت اور گرانٹ کی نوعیت  پر فیصلہ کیا جاتا ہے۔

15ویں مالیاتی کمیشن  نے 21-2020 مالی سال میں 14 ریاستوں کے لئے  74341  کروڑ روپے کی کل ڈی پی آر ڈی گرانٹ کی سفارش  کی ہے۔ اس میں سے اب تک 68145.91 (91.66 فی صد) کی رقم جاری کی جاچکی ہے ۔

15ویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ  جن ریاستوں کے لئے تفویض  کے بعد ریونیو خسارے کی گرانٹ (ڈی پی آر ڈی) کی سفارش  کی گئی  ہے ان میں آندھراپردیش  /آسام/ہماچل پردیش/کیرالہ/منی پور/میگھالیہ /میزورم / ناگالینڈ/پنجاب/اسکیم /تمل ناڈو/تریپورہ/اتراکھنڈ اور مغربی بنگال  شامل ہیں۔

ریاست  کے اعتبار  سے جاری کی گئی  ڈی پی آر ڈی گرانٹ

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

فروری  2021 میں جاری کی گئی رقم 11ویں قسط

21-2021 میں جاری کی گئی رقم

 

آندھراپردیش

491.42

5405.59

 

آسام

631.58

6947.41

 

ہماچل پردیش

952.58

10478.41

 

کیرالہ

1276.92

14046.09

 

منی پور

235.33

2588.66

 

میگھالیہ

40.92

450.09

 

میزورم

118.50

1303.50

 

ناگالینڈ

326.42

3590.59

 

پنجاب

638.25

7020.75

 

سکم

37.33

410.66

 

تمل ناڈو

335.42

3689.59

 

تریپورہ

269.67

2966.34

 

اتراکھنڈ

423.00

4653.00

 

مغربی بنگال

417.75

4595.25

 

میزان

6195.08

68145.91

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ش ح-  ح ا    ۔ج

Uno-1212


(Release ID: 1695728)