یو پی ایس سی

کنٹریکٹ بنیاد پر جوائنٹ سکریٹری اور ڈائریکٹر سطح کے عہدو ں کے لئے لیٹر ل بھرتی

Posted On: 05 FEB 2021 5:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،5 فروری 2021/ عملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) بھارت سرکار سے حاصل ہوئی درخواستوں کے مطابق  ایسے باصلاحیت  اور متحرک بھارتی شہریوں کو جو ملک کی تعمیر میں یوگ دان اور تعاون کرنے کے خواہشمند ہیں ، کامرس اور صنعت محکمے ریونیو  وزارت میں کنٹریکٹ بنیاد پر جوائنٹ سکریٹری  کی سطح پر اور حکومت کی حسب ذیل وزارتوں اور محکموں میں کنٹریکٹ  بنیاد پر  ڈائریکٹر کی سطح پر حکومت میں جوائن کرنے کے لئے مدعو کیاجارہا ہے۔

  1. کامرس و صنعت کی وزارت
  2. وزارت خزانہ کی مالیاتی خدمات کا محکمہ
  • iii. وزارت خزانہ کا معاشی امور کا محکمہ
  • iv. زراعت و خاندانی بہبود کی وزارت
  1. قانون و انصاف  کی وزارت
  • vi. تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور ادب کا محکمہ
  1. صارفین کے امور خوراک/ و نظام  تقسیم کی وزارت
  2. صحت و خاندانی بہبود کی وزارت
  • ix. سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
  1. جل شکتی کی وزارت
  • xi. شہری ہوا بازی کی وزارت
  1. ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری  کی وزارت

امیدواروں کے لئے اشتہارات کی تفصیلات اور ہدایات کو کمیشن کے ویب سائٹ پر 6 فروری 2021 کو اپ لوڈ کردیا جائے گا۔  خواہشمند امیدوار 6 فروری 2021 سے 2مارچ  2021 تک اپلائی کرسکتےہیں۔

 امیدواروں کو آن لائن درخواست میں ان کے ذریعہ  فراہم کرالی گئی۔ اطلاع کی بنیاد  پر انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ  کیا جائے گا۔ انہیں یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ اس طرح کی معلومات درست ہیں۔

 

ش ح-ح ا۔ج

Uno-1219


(Release ID: 1695621) Visitor Counter : 178