ریلوے کی وزارت

ریل گاڑیوں کی سرگرم خدمات

Posted On: 05 FEB 2021 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05 فروری 2021:عالمی وبا کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  ہندوستانی ریلوے نے 23 مارچ  2020 سے تمام باضابطہ چلنے والی مسافربردار ریل گاڑیوں کو بند کردیا۔ ہندوستانی ریلوے نے ، وقتا فوقتا حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ، یکم مئی 2020 سے مسافر بردار ریل گاڑیوں کی نقل و حرکت شرامک اسپیشل ریل گاڑیوں کے ذریعے دوبارہ شروع کیا۔ اس کے بعد یکم جون 2020 سے راجدھانی اسپیشل سروسز اور دیگر اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں۔

مسافتی خدمات کی تعداد میں مرحلہ واراضافہ کیا گیا ہے اور اس وقت ہندوستانی ریلوے 1328 میل/ ایکسپریس اسپیشل ریل گاڑیاں، 206 مسافر بردار ریل گاڑیاں اور 5350 مضافاتی ریل گاڑیاں چلا رہی ہے۔  684 فیسٹیول اسپیشل ریل گاڑیاں بھی چل رہی ہیں۔

متعلقہ ریاستی حکومتوں کی درخواست کی بنیاد پر ہندوستانی ریلوے نے گیارہ نومبر 2020  سے  مضافاتی ریل خدمات  ایک محدود بنیاد پر کولکتہ کے علاقے میں خدمات انجام دینے والی مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے اور23.11.2020   سے چنئی کے علاقے میں خدمات انجام دینے والی جنوبی ریلوے سے  شروع کیں۔ ممبئی کے علاقے میں مسافروں کی محدود درجے کے لئے 705 مضافاتی ریل خدمات (وسطی ریلوے سے 355 اور مغربی ریلوے سے زائد از 350)  15.06.2020 سے شروع کی گئیں۔

یکم فروری 2021 سے بہر حال تمام اقسام کے مسافروں کیلئے  ممبئی کے علاقہ میں غیر مصروف اوقات کے دوران مقامی ریل گاڑیوں میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔

ہندوستانی ریلوے موجودہ صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے اور مرحلہ وار ٹرینوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع کررہی ہے۔

یہ معلومات  ریلوے ، صنعت و تجارت اور صارفین سے متعلق امورکے علاوہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں۔

****

 

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1207

 



(Release ID: 1695611) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Telugu