بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  نے پانی پر تیرتے ڈھانچے کے حتمی ہدایت نامے جاری کر دئیے


وزارت ہندوستانی ساحلی پٹی پر مختلف استعمال کے لئے تیرتی ہوئی جٹی / پلیٹ فارم کو فروغ دینا چاہتی ہے

Posted On: 05 FEB 2021 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05 فروری 2021: بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  نے ساحلی پٹی پرعالمی سطح پر تیرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے قائم کرنے کے وژن کے ساتھ  تیرتے ڈھانچے کے لئے  ہدایات  حتمی شکل دے کر جاری کر دی ہیں۔ ہدایات میں شامل دفعات کے مطابق آئندہ منصوبوں میں اسے عمل میں لا یا جائے گا۔

فلائٹنگ جٹی / جہازوں کیلئے پلیٹ فارموں، مائنر ہاربروں، فشینگ ہاربروں / فش لینڈنگ سینٹروں، واٹرڈروومس اور ساحلی علاقوں، راستوں، آبی گزرگاہوں، ندیوں اور آبی ذخائر میں اسی طرح کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے  مختلف تکنیکی پہلوؤں سے متعلق رہنما خطوط  متعین کئے گئے ہیں۔ ان ہدایات سے مختلف آب و ہوا سے متعلق  اور معمولی ہاربروں/ فش لینڈنگ کی سہولیات کے لئے فلوٹنگ ویو اٹینیوٹروں (یا بریک واٹرس) کے نظاموں میں  تیرتی پونٹونوں / پلیٹ فارموں کیلئے بھی موزوں طریقے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنے موروثی فوائد کی وجہ سے تیرتا ڈھانچہ مسئلے کا ایک پرکشش حل ہے اور اسی وجہ سے اسے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ترقی دی ہے۔

روایتی راستے اور فکسڈ کنکریٹ ڈھانچوں کے مقابلے میں تیرتے جٹی / ڈھانچے اس لھاط سے فائدہ مند ہیں کہ ان پر لاگت کم آتی ہے ، عمل میں تیز رفتار ہونے کے علاوہ آسانی سے قابل توسیع او دوبارہ لوکیٹ ایبل  ہیں۔ اسی کے ساتھ  ماھول پر بھی ان کا کم سے کم  اثرات پڑتا ہے۔

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  گوا میں مسافروں کی تیرتی جیٹیاں لگانے ، دریائے سابرمتی میں واٹر ایروڈوم اور سردارسروور ڈیم (بحری جہاز کی خدمات کے لئے) سمیت کچھ منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ  عمل میں لے آئی  ہے۔ یہ پروجکٹ اطمینان بخش طور پر کام کر رہے ہیں۔ وزارت کے متعدد پروجکٹ ساحلی کمیونٹی کی مجموعی ترقی اور بہبود کیلئے منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے آزادانہ چارج والے وزیرجناب من سکھ ماندویہ نے کہا ہے کہ وزارت نے بین الاقوامی معیار کے مطابق  رہنما خطوط پر معیاری وضاحتیں تیار کی ہیں۔  ان پلیٹ فارموں کے روایتی / فکسڈ کنکریٹ ڈھانچے کے مقابلے میں متعدد فوائد ہیں۔ ہماری وزارت کی کوشش ہے کہ آئندہ منصوبوں میں ملک بھر میں ایسے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دیا جائے تاکہ وہ استعمال ، استحکام ، حفاظت ، کم اخراجات والی دیکھ ریکھ  ، کم  تعمیری لاگت  کے سب سے بہترین نتائج  حاصل کرسکیں اور ماحول پر بھیکم اثر پڑے۔

حتمی ہدایت نامہ کی دستاویز اور فلوٹنگ ڈھانچے کے لئے اسپیسیفیکیشن/ تکنیکی ضروریات کے شیڈول (ایس او ٹی آر)  تک رسائی ذیل کے پتے پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

http://sagarmala.gov.in /circulars/ guidelines-floating-jetties-platforms-marinas-minor-harbors-fishing-harbours-fish-landing.

یہ ہدایات تمام میریٹائم ریاستوں، اسٹیٹ میریٹائم بورڈوں، بڑی بندرگاہوں، آئی ڈبلیواے آئی اور تمام ریاستی حکومتوں کے ماہی گیری کے محکموں کے لئے ان کے آنے والے منصوبوں کے حق میں کارآمد ثابت ہوں گی۔

****

 

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1204

 

 



(Release ID: 1695590) Visitor Counter : 163