وزارت دفاع
ہوائی جہاز کے بیڑے کے رکھ رکھاؤ کے لئے ہندوستانی فضائیہ کو ملک کے موافق بنانا
Posted On:
04 FEB 2021 6:19PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ مگ-21 بائسن سے لے کر جدید ترین رافیل طیارہ تک بیرونی ممالک میں تیار کردہ مختلف قسم کے ہوائی جہازوں کو اڑاتا ہے۔ اضافی شدہ خود انحصاری اور ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ اور نظام کے رکھ رکھاؤ سے متعلق ضروریات کو پوراکرنے کے لئے ملکی نوعیت کی مرمت اور اوور ہال(آر او ایچ ) سہولیات کاانتظام کرنا ہندوستانی فضائیہ کا بنیادی فوکس ہے۔
ہندوستانی فضائیہ میں آلات اور سامانوں کو ملکی نوعیت کابنانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ جس میں نٹ، بولٹ، کیبل، گیسکیٹ، اسپرنگ وغیرہ جیسے جہاز کے عام استعمال کے سامان سے لے کر پیچیدہ اعلی ٹکنالوجی کے سامان جیسے ایویونکس آلہ، ایروانجن سے متعلق سامان وغیرہ شامل ہیں۔ ہوائی جہاز اور اس سے متعلق نظام کے رکھ رکھاؤ کے لئے ملکی سامان کو بنانے کی ذمہ داری ہندوستانی فضائیہ کے بیس ریپئر ڈپو(بی آر ڈی) کے ذریعہ لی گئی اور جو ملک کے مختلف حصوں اور نمبر1سینٹرل انڈیجینائزیشن اینڈ مینوفیکچرنگ ڈپو(سی آئی ایم ڈی)، ناسک میں واقع ہے۔
خود انحصاری اورآتم نربھر بھارت مشن پر ہندوستانی فضائیہ کی توجہ کے طور پر ہندوستانی فضائیہ ملکی نوعیت کے سامان بنانے کو رفتار دے رہی ہے اور ساتھ ہی ہندوستانی فضائی اور دفاعی صنعت ،خاص کرایم ایس ایم ای کی مصروفیت کے امکان کو بڑھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی فضائیہ نے پہلے ہی 4000 سامانوں کو ملکی نوعیت کا بنانے کی ضرورت کی نشاندہی کی ہے۔ جن سامانوں کو ملکی نوعیت کا بنانے کی فوری ضرورت ہے ان میں ایوی ایشن گریڈ فلٹرز(ایندھن، ہائیڈرولک اورنیومیٹک)، ایروانجن بیرنگ، ہائیڈرولک اورنیو میٹک ہوز، متعدد کام کرنے والے ڈسپلے، ایوی ایشن گریڈ سرکٹ بریکر، لیمپ فیلامنٹ، اسپارک پلگ وغیرہ۔ ایم ایس ایم ای سمیت ہندوستان کے فضائی اور دفاعی صنعت شراکت داروں کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے ملکی نوعیت کے سامان بنانے کی اس مہم میں شامل ہونے کے بے انتہامواقع دستیاب ہیں۔
ان ساز وسامان کو بنانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی توجہ کا دوسرا مرکز ہندوستان کے اندر اعلی معیار کی ریپئراوراوورہال (آر او ایچ) سہولیات قائم کرنے کے لئے صنعت کے ساتھ مصروف ہونا ہے۔ اس مقصد کوحاصل کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ ان ہاؤس ایم آر او سہولیات کی تعمیر اور حوصلہ افزائی کے علاوہ مالیاتی ایکس چیکرمیں بڑی بچت حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ سامانوں کی مرمت اور عملی دستیابی میں لگنے والے وقت کو کم کیا جاسکے۔
ملکی نوعیت کے ساز وسامان کی تیاری سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کی تفصیلات جنہیں بی آر ا و /سی آئی ایم ڈی کے ذریعہ سی پی پی پی پورٹل پر جاری کیا گیا تھا۔ وہ اب ہندوستانی فضائیہ کی ویب سائٹ indianairforce.nic.in پر بھی درج ہیں۔اس کے علاوہ پہلے سے درآمد کئے گئے اعلی اہمیت کے حامل 200 سامانوں ( جن کی قیمت 10 لاکھ روپئے سے کم ہے)کی فہرست وزارت دفاع کی ویب سائٹ srijandefence.gov.in پر موجود ہے۔
ہندوستانی فضائیہ ایروانڈیا کے دوران ہال سی کے اپنے کمرے میں ملکی نوعیت سے متعلق سامانوں کی نمائش کرے گا۔ متعدد بی آر او کے نمائندے وہاں موجود رہیں گے تاکہ ملکی نوعیت کے سامان تیارکرنے کی شرائط اور دیگر تقاضوں کے بارے میں صنعت کے نمائندوں کو وضاحت پیش کرسکیں۔
*************
ش ح۔ق ت ۔ ف ر
U. No. 1194
(Release ID: 1695459)
Visitor Counter : 141