سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ڈرائیور تربیتی مراکز کی منظوری
Posted On:
05 FEB 2021 11:53AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05: فروری 2021: سڑک ،نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈرائیور تربیتی مراکز کی منظوری سے متعلق ایک نوٹی فکیشن کا مسودہ جاری کیا ہے۔شہریوں کو معیاری ڈرائیو ر کی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے وزارت نے مطلوبہ ضروریات کی تفصیل اور ان ضابطوں کی تجویز دی ہے جن پر اس طرح کے مراکز عمل کریں گے ۔علاوہ ازیں وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس طرح کے مراکز سے ڈرائیور کی تربیت کی کامیاب تکمیل پر کسی بھی فرد کو اس وقت ڈرائیونگ کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ کردیا جائے گا ، جب وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے اپلائی کرے گا۔
اس قدم سے نقل وحمل کی صنعت کی بھی مدد ہوگی کہ وہ خصوصی طورپر تربیت یافتہ ڈرائیور حاصل کرسکیں گے ، جن سے ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور سڑک حادثوںمیں کمی واقع ہوگی۔
نوٹی فکیشن کا مسودہ ( جی ایس آر 57(ای )بتاریخ 29 جنوری 2021 ) وزارت کی ویب سائٹ پر عوامی صلاح ومشورے کے لئے اپ لوڈ کردیا گیا ہے اور اسے ،اس مرحلے کے بعد، باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
*************
م ن۔اع ۔رم
(05-02-2021)
U- 1203
(Release ID: 1695456)
Visitor Counter : 215