وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ 3اور4فروری ، 2021کو فضائیہ کے عملے کے عالمی سربراہوں کی کانکلیو کا انعقاد

Posted On: 05 FEB 2021 9:33AM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ ایروانڈیا -21کے دوسرے اورتیسرے دن ‘تحفظ اوراستحکام کے لئے فضائی حدود کی طاقت میں اضافہ ’کی تھیم پر3اور4فروری ، 2021کو فضائیہ کے عملے کے عالمی سربراہوں کی کانکلیو کا انعقاد کیاگیا۔کانکلیوکا افتتاح عزت مآب رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 3فروری ، 2021کو کیاتھا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں رکشامنتری نے کہاکہ سی اے ایس کانکلیونے دنیا بھرکی ایئرفورس کے سربراہوں اور سینئر اہلکاروں کومتحدکیااورایروانڈیا کے لئے ایک مفید پروگرام ہے ، جس کے تحت فضائی طاقت اور متعلقہ ٹکنالوجیوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف ،جنرل بپن راوت بھی افتتاحی اجلاس میں موجود تھے ۔

چیف آف ایئراسٹاف ، ایئرچیف مارشل ، آرکے ایس بھدوریا نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ سی اے ایس کانکلیونے اس میں شرکت کرنے والی ایئرفورسز کے درمیان خیالات کے تبادلے اور کثیرجہتی تعاون کو بڑھانے میں اہم رول اداکیاہے ۔انھوں نے زوردیکر کہاکہ اس خطے میں امن ، استحکام اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فضائی طاقت ایک اہم رول اداکرتی ہے ۔

کووڈ -19وبائی مرض کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے کانکلیو کا انعقاد ہائبرڈفارمیٹ میں کیاگیا، جس میں تقریبا 50ممالک نے شرکت کی۔ 3اور4فروری کے درمیان 28ممالک کی فضائیہ کے سربراہوں /کمانڈروں نے کانکلیو میں شرکت کی ۔ اس کانکلیو کا تصورفضائیہ کے شعبے میں عصری اہمیت کی حامل تھیم پر خیالات اور بہترین طورطریقے کے تبادلے کے لئے کیاگیاتھا۔ اس کانکلیو میں جن براعظم کے  ممالک نے اپنی فضائیہ کے ساتھ شرکت کی ان میں امریکہ ، یوروپ ، مشرق وسطیٰ ، مغربی ایشیا ، وسطی ایشیائی جمہوریتیں ، جنوب مشرقی ایشیا ، افریقہ ، بحرہند کا خطہ اور ہندبحرالکاہل کے نام قابل ذکرہیں ۔

سی اے ایس کانکلیو کے تین اجلاس نے اہم امورپر گفت وشنید کرنے کا موقع فراہم کیا، جیسے کہ فضائی حکمت عملی ، جنگی علاقوں پر اثرڈالنے والی ابھرتی ہوئی تکنالوجی اور عالمی عوام کی حفاظت اوراستحکام سے متعلق مسائل۔ ان اجلاس میں پہلے سے طے شدہ تھیم یہ تھیں :‘‘ رخنہ ڈالنے والی ٹکنالوجی اور اختراع ’’،‘‘  ہندبحرالکاہل خطے میں فضائی طاقت ’’اور ‘‘ فضائی طاقت اور فضائی حکمت عمل ’’ ۔

سی اے ایس نے کانکلیومیں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے تمام نمائندوں اور وفود کا پروگرام کے دوران ان کے بیش قیمتی تعاون کے لئے شکریہ اداکیا۔ انھو ں نے مزید کہاکہ اس کانکلیوسے ایئرفورسز کے درمیان سمجھ بوجھ اورتعاون میں اضافہ ہوگا اور کثیرجہتی صلاحیتوں کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

********

ش ح۔  ق ت۔ع آ

U-1191



(Release ID: 1695426) Visitor Counter : 169