وزارتِ تعلیم

دانشورانہ معذوری والے بچوں کی شناخت

Posted On: 04 FEB 2021 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4 فروری 2021/ محکمہ  اسکولی تعلیم اور  خواندگی (ڈی او  ایس ای اینڈ ایل) کلاس اول سے 12 ویں تک سماگر ا شکشا اسکیم چلاتا ہے  ۔ اس اسکیم کا   ایک اہم جزو ہے   جسے خصوصی ضروریات والے بچوں کے لئے    جامع تعلیم (آئی ای)  کے نام سے  جانا جاتا ہے۔   اس جزو کے تحت، خصوصی ضروریات حامل بچوں (سی ڈبلیو ایس این) کو  ایک جامع   انداز میں  باقاعدہ اسکول میں  مین اسٹریم کیاجا تا ہے۔     سی ڈبلیو ایس این کو  آئی ای   جزو کے  تحت خطاب کیا گیا ہےجس نے  آر پی ڈبلیو ایکٹ 2016 کے تحت   مقرر کردہ    تمام 21 قسم کی  معذوریوں کا احاطہ کیا گیا ہے  ۔   جس میں  دانشوارانہ معذوری   ، ڈان سینڈروم اور ترقیاتی  تاخیر شامل ہے۔    آئی ای  جزو کے تحت   سی ڈبلیو ایس این  کے لئے  تعاون   دو سطحوں پر فراہم کیا گیا ہے:

1۔طلبا اورینٹیڈ جزو (ایس او سی)  کے تحت سرگرمیاں

2۔ریسروس سپورٹس (اسپیشل ایجوکیٹر)

اسٹوڈیٹنس اورینٹیڈ جزو کے تحت  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو   سرکاری اور  سرکار سے تعاون یافتہ    اسکولوں کو   مختلف قسم کے  معذوریوں کے لئے  امداد فراہم کی جاتی ہے  جس میں تدریسی امداد کی ترقی،  تدریسی مواد(ٹی  ایل ایمس)  ایڈس اور آلات (اپلائنسیس) بریل اسٹیشنری مواد (شناخت اور تشخیصی کیمپ) ، آلات  ، امداد اور سازوسامان  اصلاحی   سرجری، ماحول سازی کا پروگرام ، نقل و حمل ، اسکورٹس ، اسکرائبرس ،  اسپورٹس ایونٹ،   اور ایکسپوزر وزٹس  (نمائش  کے دورے) وغیرہ  شامل ہیں۔

سی ڈبلیو ایس این کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے  قابل اور تربیت یافتہ خصوصی استاتذہ مہیا کئے جاتے ہیں جو ایک تکراری    موڈ میں  کام کرتے ہیں  (سی ڈبلیو ایس ایم) والے  خصوصی بچوں کی   متنوع اور  مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے   عام اساتذہ کے  ساتھ ساتھ کام کرتےہیں اور تمام اسکولوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔   ان دفعات کو   قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی  شامل کیا گیا ہے۔

یہ معلومات   مرکزی وزیر تعلیم    جناب رمیش پوکھریال نشنک نے   آج راجیہ سبھامیں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1186

 



(Release ID: 1695362) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Urdu , Marathi , Hindi