وزارت دفاع

ایچ اے ایل کو ایرو انڈیا 2021 میں بھارتی فضائیہ سے 70 ایچ ٹی ٹی – 40 بیسک ٹرینر ایئر کرافٹ کے لئے ریکویسٹ فار پرپوزل ملے

Posted On: 04 FEB 2021 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4 /فروری 2021 ۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو 4 فروری 2021 کو بنگلور میں ایرو انڈیا 2021 کے دوران بھارتی فضائیہ کی جانب سے ان کے بیسک ٹرینرس ضرورتوں کے لئے ریکویسٹ فار پرپوزل (آر ایف پی) یعنی درخواست برائے تجویز موصول ہوئی۔ یہ آر ایف پی 70 ایچ ٹی ٹی –40 بیسک ٹرینر ایئر کرافٹ کے لئے ہے جس میں ایسے مزید 38 ایئرکرافٹ کا انتظام ہے۔ دستاویزات ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سندیپ سنگھ اور وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل (تحویل) جناب وی ایل کنٹھا راؤٹو، ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب آر مادھون کے ذریعے سپرد کئے گئے۔

پروگرام کمپلائنس اینڈ کوالٹی ریویو (پی سی کیو آر) کے مقابل سرٹیفکیشن دیے جائیں گے۔ پروڈکشن کا کام ایچ اے ایل کے بنگلورو اور ناسک میں واقع دو مینوفیکچرنگ مراکز میں ہوگا۔ یہ آر ایف پی ایچ اے ایل کی پہلی فلائٹ سے 6 برسوں کے اندر آئی ہے، جو کہ ایئر کرافٹ انڈسٹری میں سب سے مختصر ٹائم لائن ہے۔ اس ٹرینر میں 60 فیصد سے زیادہ دیسی کنٹینٹ ہوں گے اور اسے سینٹر فار ملیٹری ایئروردی نیس اینڈ سرٹیفکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی)، ریجنل ڈائریکٹر ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس (آر ڈی اے کیو اے)، ایئر کرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ (اے ایس ٹی ای) جیسی ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1177

 



(Release ID: 1695361) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Urdu , Marathi , Hindi