صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گارڈ تبدیلی کی تقریب کی ہفتہ یعنی 6 فروری سے بحالی
Posted On:
04 FEB 2021 9:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/فروری 2021 ۔ مارچ 2020 میں کووڈ-19 کے سبب گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کا جو سلسلہ منقطع ہوگیا تھا وہ اس ہفتہ یعنی 6 فروری 2021 سے پھر بحال ہوگا۔
یہ تقریب درج ذیل اوقات کے مطابق ہر ہفتہ (سرکاری تعطیلات کو چھوڑکر) منعقد ہوگی:
- چھ فروری 2021 سے 14 مارچ 2021 – 0940 بجے سے 1040 بجے تک
- پندرہ مارچ 2021 سے 13 نومبر 2021 – 0740 بجے سے 0840 بجے تک
- چودہ نومبر 2021 سے 13 مارچ 2022 – 0940 بجے سے 1040 بجے تک
پیشگی بکنگ کے ذریعہ ہر ہفتہ زیادہ سے زیادہ 100 افراد کو اس تقریب کو دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ https://presidentofindia.nic.in یا https://rashtrapatisachivalaya.gov.in/ ویب سائٹوں پر جاکر آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1190
(Release ID: 1695357)
Visitor Counter : 136