وزارتِ تعلیم

کووِڈ۔19 وبائی مرض کی صورتحال کے دوران آن لائن تعلیم فراہم کرانے کے لئے کیے گئے اقدامات

Posted On: 04 FEB 2021 4:59PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 04 فروری 2021: کووِڈ۔19 وبائی مرض کی صورتحال کے دوران حکومت نے آن لائن تعلیم فراہم کرانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ڈجیٹل تعلیم کے لئے ’پرگیاتا ‘رہنما خطوط، بھارت نیٹ اسکیم کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی، وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ڈجیٹل تعلیم کے لئے ،پرگیاتا رہنما خطوط : ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈجیٹل تعلیم کے مختلف طریقہ کار پر رہنما خطوط پیش کیے گئے۔ اس میں آن لائن موڈ جو زیادہ تر انٹرنیٹ کی دستیابی پر ہی منحصر ہے، جزوی آن لائن موڈ جس میں ڈجیٹل تکنالوجی اور دیگر آف لائن سرگرمیاں شامل ہیں، جزوی اور آف لائن موڈ جو ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو تعلیمی ہدایات کے ایک بڑے وسیلے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ان رہنما خطوط کو درج ذیل لنک پر کلک کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے

https://mhrd.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf

بھارت نیٹ اسکیم کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی  کو سرکاری اداروں کے لئے دستیاب کرایا گیا ہے ساتھ ہی اس کا مقصد دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کو بھی بہتر بنانا ہے۔ سی ایم ای آئی ٹی وائی کی ایس سی ای۔ گورنینس سروس انڈیا لمیٹڈ (سی ایس سی۔ ایس پی وی) کو، اسکول سمیت سرکاری اداروں کو فائبر ٹو ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) کنکٹیویٹی فراہم کرانے کا ذمہ سونپا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ متعلقہ گرام پنچایتوں میں سرکاری اسکولوں کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرانے سے متعلق ہے۔

ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو طلبا کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ اسکول کے حساب سے معلومات فراہم کرانا ہے۔ اسی طرح، ریاستی حکومتوں کو تمام طلبا کو ڈجیٹل طریقے سے تعلیم فراہم کرانے کے سلسلے میں ڈجیٹل رسائی فراہم کرانے  کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے، ہر جگہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تمام  زمروں کے بچوں اور اساتذہ کو آن لائن تعلیم  کے فوائد فراہم کرانے کے لئے ، تدریس کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

https://www.mhrd.gov.in/sites/upload_filehs/mhrd/files/Learning_Enhancement_0.pdf

یہ معلومات وزارت تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-1184


(Release ID: 1695350) Visitor Counter : 303


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil