شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے میں پروجیکٹوں کا جائزہ

Posted On: 04 FEB 2021 12:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 فروری 2021: مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیتی آیوگ نے 17 موضوعاتی علاقوں کے لئے 17 ذیلی گروپ  تشکیل دیے ہیں جن میں سول سوسائٹی تنظیموں کے اراکین، مرکزی وزارتوں/محکموں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سے وابستہ شعبوں کے اراکین  ذیلی گروپوں کے اراکین کے طور پر شامل ہیں۔ ان ذیلی گروپوں کا مقصد 17 شعبوں پر کام کرنا اور ٹھوس عملی منصوبے وضع کرنا ہے۔ وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق، 14 ویں مالیاتی کمیشن کی مدت سے آگے وزارتوں/محکموں کی ان اسکیموں کو جاری رکھنے کےلئے ایک آزادانہ اندازہ کاری درکار ہوگی۔ شمال مشرقی کونسل کے ذریعہ نافذ کی گئیں اسکیموں کی اندازہ کاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ شمال مشرقی خطے کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی گئیں اسکیموں کی اندازہ کاری کا کام تفویض کیا جا چکا ہے۔

(کووِڈ۔19 کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے، حکومت نے ملک کو خود کفیل بنانے اور مقامی پیداواریت، مقامی منڈی اور مقامی سپلائی چینوں پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے آتم نربھر بھارت ابھیان کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ، اعلانات کے مطابق وزارتوں / محکموں کو اسکیمیں/ پروگرام وضع کرنے کا کام سونپا گیا۔  ان میں سے چند اہم پہل قدمیوں میں آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا؛ ایم ایس ایم ای اکائیوں ، کاروباری اداروں، مدرا قرض لینے والوں کے لئے ہنگامی قرض لائن گارنٹی اسکیم کی توسیع؛ پردھان منتری آواس یوجنا۔ شہری اور پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے لئے اضافی قرض؛ ڈیولپرس اور گھر خریدنے والوں کے لئے انکم ٹیکس راحت؛قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ فنڈ(این آئی آئی ایف) کے قرض پلیٹ فارم میں مساوی سرمایہ حصص وغیرہ جیسی پہل قدمیاں شامل ہیں۔

کووِڈ۔19 صورتحال کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا گیا اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ تعاون پر مبنی کاروائی کی گئی۔ شمال مشرقی خطے کے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت/ شمال مشرقی کونسل  نے 8 ریاستوں میں کووِڈ۔19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے 25.00 کروڑ روپئے کے بقدر کے غیر بندھے سرمائے کو منظوری دی۔ کووِڈ۔19 کی وجہ سے اپنے آبائی وطن واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے لئے 25.00 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کو بھی منظوردی دی گئی ہے۔ صحتی شعبے میں، کووِڈ۔19 سے نبردآزمائی کے سلسلے میں صحتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، میزورم اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں میں شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت 193.32 کروڑ روپئے کے بقدر کے پانچ پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

طبی سپلائی ، جانچ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے ، وغیرہ جیسے مسائل کے حل کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ساتھ اشتراک پیدا کیا ہے۔

 

 

________

ش ح ۔اب ن

U-1183



(Release ID: 1695348) Visitor Counter : 125