جل شکتی وزارت

مرکزی وزراء نے گوبردھن منصوبے کوبڑھاوادینے  اورحقیقی  وقت میں ترقی کی نگرانی  کے لئے  مشترکہ طورپر  گوبردھن یونیفائیڈ پورٹل  کاافتتاح کیا

Posted On: 03 FEB 2021 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3فروری :مرکزی وزیربرائے زراعت اورکسانوں کی بہبود ودیہی ترقیات جناب نریندرسنگھ تومر ، پیٹرولیم وقدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر، جناب دھرمیندرپردھان ، فشریز ، انیمل ہسبینڈری اور ڈیرئنگ کے مرکزی وزیر ، جناب گری راج سنگھ ، مرکزی وزیربرائے جل شکتی ، جناب گجیندرسنگھ شیخاوت اوروزیرمملکت برائے جل شکتی ، جناب رتن لال کٹاریہ نے آج گوبردھن  یونیفائیڈ پورٹل کا مشترکہ طورپر افتتاح کیا۔ اس موقع پر جل شکتی وزارت کے سکریٹری ، انیمل ہسبینڈری اورڈیرئنگ محکمے کے سکریٹری اوردوسرے سینیئر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اس یونیفائیڈاپروچ کے تحت آنے والے محکموں میں نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آرای ) پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت ( ایم اوپی این جی ) ، انیمل ہسبینڈری اورڈیرئنگ کا محکمہ ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ زراعتی تحقیق وتعلیم ( ڈی اے آرای ) کامحکمہ اور دیہی ترقیات کامحکمہ شامل ہیں ، جو اس کے لئے متعددبائیوگیس پروگرام پالیسیاں پروگرام واسکیمیں رکھتی ہیں ۔ جیسے ایم ایم آرای کانیو نیشنل بائیوگیس اینڈ مینورمنیجمنٹ پروگرام ( ایم این بی اوایم پی ) ایم اوپی این  این جی کا بائیوفیول پالیسی اینڈ سسٹین ایبل الٹرنیٹوٹووارڈس  افارڈیبل ٹرانسپورٹیشن (ایس اے ٹی اے ٹی ) اورمحکمہ مویشی پروری کے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعہ کوآپریٹواسکیمیں اور متعدد دوسری اسکیمیں ۔اس پورٹل کے بعد یہ تمام پروگرام /اسکیمیں سوچھ بھارت مشن –گرامین ( ایس بی ایم جی ) کے تحت ڈرکنگ واٹراینڈ سینی ٹیشن محکمے کے اشتراک سے چلائی جائے گی ۔

اپنے افتتاحی خطاب میں مرکز ی وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت اوررہنمائی میں سینی ٹیشن کے لئے ایس بی این جی نے خود کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرلیاہے  تاکہ اپنے مشن موڈ میں وہ دیہی ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کے  ( اوڈی ایف ) اپنے سنگھ میل کو عبورکرسکے ۔ غیرمعمولی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس بی ایم نے ( جی) نے گذشتہ سال دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے ۔ جس میں کھلے میں رفع حاجت کے ہدف اور سالڈاینڈ لکوڈ ویسٹ منیجمنٹ پرخصوصی توجہ دی جاسکے اور گاوں کے ماحول کوصاف ستھرا کیاجاسکے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھلے میں رفع حاجت کو روکنے کے نشانے کو حاصل کرنے کے لئے 2018کی ابتدامیں گوبردھن اسکیم شروع کی گئی تھی تاکہ گاوں میں فضلہ کے مسائل کو حل کیاجاسکے ۔ساتھ ہی جانوروں کے فضلہ کو بائیو گیس اورآرگینک کھاد میں تبدیل کرکے کسانوں اور ان کے اہل خانہ کو اقتصادی وسائل پر مبنی فائدہ پہنچاکر دیہی عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ اس نئے گوبردھن پورٹل کے ساتھ متعلقہ محکموں اوروزارتوں کااشتراک کیاجائے گا،تاکہ بایوگیس اسکیموں کا کامیابی کے ساتھ نفاذ ہوسکے اورصحیح وقت میں ان کی نگرانی کی جاسکے ۔

 

مویشی پروری، ڈیری اورمچھلی پالن کے مرکزی وزیرجناب گری راج سنگھ اپنی تقریرمیں فضلہ کوآمدنی میں بدلنے میں  گوبردھن نظریے کے مطابق کیا اہمیت ہوسکتی ہے ۔ اس پرخصوصیت کے ساتھ روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہاکہ دیہی ہندوستان بڑی مقدارمیں بایو فضلہ تیارکرتاہے ، جس کا کامیابی سے استعمال کیاجاسکتاہے اور اس کے ذریعہ ماحولیات اورعوامی صحت کو بہتربنایاجاسکتاہے ۔ ایسا مناسب انداز میں اسکیموں اور اقدامات کے ذریعہ ممکن ہے ۔ انھوں نے اپنے محکمے کے تحت آنے والے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعہ کامیاب کوآپریٹواسکیموں کے ماڈل کا ذکرکیااوربتایاکہ کس طرح گوشالہ اور دودھ پیداکرنے والی کوآپریٹو سوسائٹی کو وسیع طورپرایک دوسر ےسے مربوط کرکے بایو گیس  یونٹ قائم کیاجاسکتاہے ۔

مرکزی وزیربرائے پیٹرولیم، قدرتی گیس اوراسٹیل جناب دھرمیندرپردھان نے اپنی وزارت کے ذریعی شروع کی گئی بایو گیس اسکیموں کے اہداف اور منصوبوں کی تفصیل سے وضاحت کی ۔ انھوں نے ایس اے ٹی اے ٹی سے کامیاب ماڈل کا ذکرکیاجو کمپریسٹ بائیو گیس پرڈکشن پلانٹ اور بایو ایندھن آٹوموٹیوایندھن کے استعمال کے لئے بازارسے منسلک کرنے کو یقینی بناتاہے۔ انھوں نے کہاکہ پورے ملک میں پائلٹ پروجیکٹ قائم کئے جاچکے ہیں اور اس سے کسانوں کے اقتصادی فائدے میں مزید اضافہ ہوگا اوردیہی علاقوں کو مجموعی طورپر صاف رکھنے میں مدد ملے گی ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیربرائے زراعت اور کسانوں کی بہبود ودیہی ترقیات جناب نریندرسنگھ تومر نے اس اعتماد کا اظہارکیاکہ ایک مشترکہ گوبردھن پورٹل کے قیام سے متعدد بایوگیس منصوبوں /ماڈل اور اقدامات کے ذریعہ دیہی اقتصادی ترقی کو مضبوط کرنے میں مدد مل ےگی ۔

پینے کے پانی اور صاف ستھرائی ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) محکمہ جل شکتی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے گوبردھن کے تعلق سے تمام متعلقہ اہم محکموں /وزارتوں کا ، مرکزی اور ریاستی ٹیموں کی کوششوں کا شکریہ اداکیااورامید ظاہرکی کہ اہداف کی بروقت کی وصولیابی اورگاوں کو صاف وصحت مند رکھنے کے مشترکہ ہدف میں اسی طرح سب کا اشتراک شامل ہوگا۔ اس موقع پرانھوں نے گوبردھن اسکیم کے فائدے ، مقاصد اور رہنما اصولوں کی فہرست بھی پیش کی ۔

 

***************

( ش ح۔  ج ق ۔ع آ،04.02.2021)

U-1168

 

 



(Release ID: 1695119) Visitor Counter : 212