ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی میں سبھی شناخت شدہ  صنعتی اکائیوں کو شفاف ایندھن (پی این جی ) فراہم کرایاگیا

Posted On: 03 FEB 2021 2:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3فروری :قومی خطہ راجدھانی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لئے حال میں تشکیل دیئے گئے ہواکی اعلیٰ کوالٹی  برقراررکھنے  نظام   سے کمیشن نے اپنی ترجیحات میں سے ایک ترجیح کے طورپردہلی میں صنعتی اکائیوں کو صاف ایندھن فراہم کرانے کا بیڑااٹھایاہے ۔

اس کے تحت پائپ  کے ذریعہ قدرتی گیس (پی این جی ) پہنچانے  کے لئے دہلی کے 50صنعتی علاقوں میں پھیلی 1627صنعتی اکائیوں کی شناخت کی  گئی تھی ۔ اس کے لئے گیل ، آئی جی ایل اوردہلی قومی خطہ  راجدھانی کی  ریاستی حکومت کے ساتھ وقفے وقفے سے  جائزہ  لیاگیاتھا۔

اب ان شناخت شدہ 1627صنعتی اکائیوں کے دروازوں تک پی این جی فراہم کرادی گئی ہے اور 1607صنعتی اکائیوں نے زیادہ کثافت پھیلانے والے روایتی ایندھنوں کی جگہ پی این جی  نظام کا استعمال شروع کردیاہے ۔ ابھی بھی ایل پی جی پرچل رہی بقیہ  20صنعتی اکائیوں کے ذریعہ  فروری ، 2021کےاواخرتک پی این جی کو اپنانے کا امکان ہے ۔

اس طرح دہلی کی سبھی صنعتی اکائیاں صاف ایندھنوں پرچل رہی ہیں ۔

***************

 ( ش ح۔ ج ق ۔ع آ،)

U-1163



(Release ID: 1695071) Visitor Counter : 162