وزارت دفاع

بھارت، ایرو انڈیا 2021 کے دوران بحر ہند خطہ کے وزرائے دفاع کے کنکلیو کی میزبانی کرے گا

Posted On: 03 FEB 2021 4:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ بھارت، 4 فروری 2021 کو ایرو انڈیا 2021 – 3 سے 5 فروری 2021 بنگلورو میں منعقد ہونے والے ایشیا کے سب سے بڑے ایرو  شو – کے دوران بحر ہند خطہ (آئی او آر) کے وزرائے دفاع کے کنکلیو کی میزبانی کرے گا۔ کنکلیو کا وسیع موضوع ’بحرہند میں امن، تحفظ اور تعاون میں اضافہ کرنا‘ ہوگا۔  اس پروگرام کا آغاز دفاعی امور کے سکریٹری کی استقبالیہ تقریب اور بحر ہند خطہ کے مختلف ممالک کے وزرائے دفاع کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس دوران اختتامی ریمارکس دیں گے۔

30جنوری 2021 تک چار ملکوں (مالدیپ، کوموروس، ایران اور میڈاغاسکر) کے وزرائے دفاع، 6 ملکوں (آسٹریلیا، کینیا، سیشلس، ماریشس، کویت اور میانمار) کے سفیروں / ہائی کمشنروں، سوڈان کے سکریٹری دفاع اور 10 ملکوں کے فوجی سربراہوں سمیت کل 18 ملکوں سے اس کنکلیو میں شرکت کی توثیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 6 ملک یا تو براہ راست ورچول طریقے سے حصہ لے رہے ہیں یا اپنے ریکارڈیڈ پیغام بھیج رہے ہیں۔

یہ کنکلیو ایک ادارہ جاتی، اقتصادی اور امداد باہمی پر مبنی ماحول میں بات چیت کو آگے بڑھانے کی ایک پہل ہے جو بحر ہند خطہ میں امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ دے سکتا ہے۔ یہ کنکلیو حصہ لینے والے ملکوں کے درمیان دفاعی، صنعتی تعاون سے متعلق موضوعات، ڈیزائن اور جہاز سازی کے لئے بھارتی دفاعی شپ یارڈس میں دستیاب وسائل کا لین دین، دوست ممالک کے ساتھ بھارتی بندرگاہوں، بڑھی ہوئی میریٹائم ڈومین بیداری کی سمت میں اطلاعات مشترک کرنے، سمندری نگرانی اور تعاون، انسانی مدد اور آفات راحت (ایچ اے ڈی آر)، سمندری آلودگی رسپانس ایکٹیوٹیز، سمندری وسائل کے استعمال کے لئے ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کا فروغ وغیرہ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کرے گا۔

وزرائے دفاع کے کنکلیو کے بعد دو سیمینار ہوں گے۔ پہلا سیمینار بھارتی بحریہ اور نول میریٹائم فاؤنڈیشن کے ذریعے 4 فروری 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔  دوسرا سیمینار انڈین کوسٹ گارڈ / بھارتی شکتی / انویسٹ انڈیا / انڈین ڈیفنس شپ یارڈ اینڈ انڈسٹری کے ذریعے بتاریخ 5 فروری 2021 منعقد کیا جائے گا۔

کنکلیو اور اس کے بعد ہونے والے دونوں سیمینار ’امن، ترقی اور خوش حالی‘ کے شعبہ میں بحرہند خطہ کو حقیقت کی شکل دینے اور پائیدار ترقی نیز باہمی بقائے باہم کے لئے خطہ کے ملکوں کے درمیان تعاون اور تال میل کو بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے رہیں گے۔

بھارت جغرافیائی اعتبار سے بحرہند کے لئے مرکزی ملک ہے اور اس کا 7500 کلومیٹر طویل سمندری ساحل ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ وضع کردہ انڈیاز ویزن فار سکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل (ایس اے جی اے آر) کو بحرہند خطہ (آئی او آر) ممالک کے درمیان گہرے تعاون کے بغیر عملی شکل نہیں دی جاسکتی ہے۔ 2020 کے وبائی سال کے دوران بھارت ورلڈ ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس (اے اینڈ ڈی) لیڈروں کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے انعقاد میں قائدانہ رول ادا کررہا ہے، تاکہ خیالات کا تبادلہ کیا جاسکے اور ایرو اسپیس اور دفاع (اے اینڈ ڈی) کے شعبہ میں شراکت داری کے لئے کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1117

 



(Release ID: 1695016) Visitor Counter : 178