صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 4 فروری سے 7 فروری تک کرناٹک اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
Posted On:
03 FEB 2021 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 فروری 2021: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند 4 فروری سے 7 فروری 2021 تک کرناٹک اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔
صدر جمہوریہ ہند 4 فروری 2021 کی شام کو بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے۔ 5 فروری 2021 کو صدر جمہوریہ فضائیہ کے اسٹیشن، یلہنکا، بنگلورو میں ایئر انڈیا۔21 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدرجمہوریہ 6 فروری 2021 کو کرناٹک کے کوڈاگو ضلع میں واقع مادی کیری کا دورہ کریں گے اور وہاں پر جنرل تھمیّا کے پشتینی گھر پر ایک میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ 7 فروری 2021 کو صدرجمہوریہ بنگلورو میں راجیو گاندھی ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے 23ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کو زینت بخشیں گے۔ اسی دن، نئی دہلی لوٹنے سے قبل وہ آندھرا پردیش کے مدن پلے میں ست سنگ فاؤنڈیشن کے آشرم اور سدوم کے پیپل گرو اسکول کا بھی دورہ کریں گے۔
________
ش ح ۔اب ن
U-1143
(Release ID: 1695003)
Visitor Counter : 160