صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈیجیٹل صحت سے متعلق قومی مشن این ڈی ایچ ایم کے تحت ڈاٹاکی رازداری

Posted On: 02 FEB 2021 4:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،2فروری :ڈیجیٹل صحت سے متعلق مشن این ڈی ایچ ایم کا آزمائشی مرحلہ ، مرکز کے زیرانتظام 6علاقوں انڈمان ونکوبار جزائر ، چنڈی گڑھ ، دادرنگرحویلی اوردمن ودیو، لداخ ، لکشدیپ اورپدوچیری میں جاری ہے ۔ مندرجہ ذیل مرکز کے زیرانتظام 6علاقوں میں 21جنوری ، 2021ک صحت سے متعلق 630478آئی ڈیز تیارکی جاچکی ہیں ۔ این ڈی ایچ ایم کے لئے وینڈرس کا انتخاب ، بھارت سرکارکے مختلف قابل اطلاق  ضابطوں اوراصولوں کے عین مطابق ہے ۔

یہ اعدادوشمار 2019میں بھارت سرکارکے ذریعہ جاری کئے گئے ڈیجیٹل صحت سے متعلق قومی تفصیلی خاکہ کے مطابق ، وفاق کے طورپر تشکیل دیئے گئے آرکی ٹیکچر میں محفوظ رکھے جاتے ہیں ۔ طبی ریکارڈ س کی مرتکز کی گئی کوئی معلومات نہیں ہیں ۔البتہ این ڈی ایچ ایم کی بدولت  ہرفرد کی مرضی سے ہی اس کی خود کی طبی دیکھ بھال کے لئے اس کی صحت سے متعلق ڈاٹا کامناسب استعمال کیاجاتاہے ۔

اس لئے بھارتی شہریوں کی رازداری کی کسی بھی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے ۔ حکومت ، ڈاٹا کی حفاظت اوررازداری کو اولین ترجیح دیتی ہے اور یہ این ڈی ایچ ایم کے ڈیزائن میں پہلے سے شامل ہے ۔ تمام قابل اطلاق قوانین، ضابطوں اورقابل احترام سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل کیاجاتاہے ۔ صحت سے متعلق ڈاٹا کے نظم کی پالیسی کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔ ڈاٹا کی رازداری اورسیکورٹی کو یقینی بنانے کے مقصد سے تمام ممکنہ تکنیکی حل کو بھی بروئے کارلایاجاتاہے ۔

جیساکہ ڈیجیٹل صحت سے متعلق قومی تفصیلی خاکہ این ڈی ایچ بی میں ذکرکیاگیاہے ، این ڈی ایچ ایم کے نفاذ کے لئے رہنمادستاویز ، صحت سے متعلق محفوظ نیٹ ورکس کااستعمال اور حکومت کے برادری کے کاؤڈ کے بنیادی ڈھانچہ کو میتی کی وضاحت کے مطابق ڈاٹا کے متعارف کرانے میں استعمال کیاجاتاہے ۔

اس کلاؤڈ بنیادی ڈھانچہ پرمنعقد تمام پروگراموں کی 24گھنٹے نگرانی کی جائے گی تاکہ انتہائی محفوظ ماحول کو یقینی بنایاجاسکے ۔

این ڈی ایچ ایم کے تحت سیکورٹی کاکہ کی جانکاری کے کلیدی پہلوؤں میں سے ایک میں پرائیویسی یارازداری کو کلیدی رہنمااصولوں میں سے ایک کے طورپر نمایاں کیاگیاہے ۔

اس کا مقصد اس بات کویقینی بناناہے کہ صحت سے متعلق ڈاٹااور اس کی دوسری جگہ منتقلی کی ہمہشہ تعمیل ہو اوریہ راداری یا پرائیویسی سے متعلق تمام ضروریات کی پابندی کریں ۔

ذاتی صحت کے ریکارڈس کو سنبھالنے کے لئے ضروری تمام مزاحم ابتداسے ہی ایسی پالیسی پرعمل کرنے کے لئے تیارکئے جاتے ہیں ۔

اس کے علاوہ کسی فرد یااس کے ذریعہ نامزد کسی فرد کی رضامندی کے ساتھ ہی کسی کو طبی ریکارڈس دستیاب کرائے جاتے ہیں ۔

صحت اورخاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔

*****************

 (ش ح ۔   ع م۔ع آ )

U-1099



(Release ID: 1694745) Visitor Counter : 99