وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوئنزا  کی صورتحال

Posted On: 18 JAN 2021 7:27PM by PIB Delhi

18 جنوری 2021 تک،  5ریاستوں میں پولیٹری کے پرندوں میں جبکہ 9 ریاستوں میں کووّں  /ہجرت کرنے والے اور جنگلی پرندوں میں  ایوین انفلوئنزا کے پھیلاؤ کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید براں نئی دہلی کی تیس ہزاری سے مردہ بگلوں اور دہلی کے لال قلعہ سے کووّں کے سیمپلوں میں بھی ایوین انفلوئنزا کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کے لئے دہلی کو ایڈوائزری  بھی جاری کردی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں آر آر ٹی کی تعیناتی کردی گئی ہے اور پولیٹری کے پرندوں کو تمام متاثرہ علاقوں میں ہلاک کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔ممبئی کے سی پی ڈی او میں پرندوں کو ہلاک کرنے کی کارروائیاں  مکمل کرلی گئی ہیں اور صفائی نیز جراثیم کش اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح لاتور ضلع کے زیادہ متاثرہ گاوؤں میں بھی پرندوں کو ہلاک کرنے اور سینی ٹائزیشن کی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جن میں کیندریہ واڑی ، احمدپور گاوں، سکانی گاوں اور اُدگیر تعلقہ میں ٹونڈر گاؤں ( وجرہ واڑی ) نیز اوسا تعلقہ میں کردواڑی گاؤں شامل ہیں۔

مزید براں مدھیہ پردیش( ہردا اور مندسورکے اضلاع)  میں نیز چنڈی گڑھ (بالوڑ ضلع ) میں ، آر آر ٹی تعیناتی کردی گئی ہے جس کا مقصد پرندوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کے زیادہ متاثرہ علاقوں کے  تقریباًایک کلومیٹر کے دائرہ میں پولیٹری کے پرندوں کی ہلاکت کی کارروائی کرنا ہے۔

ہریانہ (پنچکولہ) میں بیماری سے زیادہ متاثر مراکز میں پرندوں کو ہلاک کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ملک کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کے لئے تشکیل مرکزی ٹیم ، متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے اور اس نے ایوین انفلوئنزا کے پھیلاؤ کے زیادہ متاثر ہ علاقوں کی نگرانی کے لئے مہاراشٹر کا دورہ کیا ہے  اور یہ وبا کے پھیلاؤ سے متعلق مطالعات میں مشغول ہے۔ کیرالہ کا ٹیم کا دورہ مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ ، ٹویٹر ، فیس بُک ہینڈل جیسے سماجی میڈیا کے پلیٹ فارم سمیت مختلف ذرائع سے ایوین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کرہا ہے۔

****

(ش ح   ۔  ا ع  ۔  م ص)

U- 1112

03-02-2021



(Release ID: 1694706) Visitor Counter : 129