بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران کے وی آئی سی کو ریلوے کے 49 کروڑ روپے کی خرید کے آرڈرسے کھادی دستکاروں کو زبردست  فائدہ پہنچا

Posted On: 16 JAN 2021 3:05PM by PIB Delhi

گزشتہ برس اس دور میں  کہ جب کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرح کا روبار متاثر تھا، تو ایسے وقت میں بھارتی ریل سے 48.90 کروڑ روپے کے مساوی بڑی خرید کے آرڈر سے کھادی سرگرمیوں کو زبردست بڑھاوا ملا۔ایک طرف جہاں ریلوے نے صرف دسمبر 2020 میں ہی 8.48 کروڑ روپے کے مساوی کھادی سامانوں کی خرید کی ، وہیں اس نے کووڈ-19 کے بحرانی دور میں کھادی دستکاروں کےلیے مناسب تعداد میں روزگار اور آمدنی کے ذرائع پیدا کیے۔

بھارتی ریلوے سے خرید کے اس آرڈر سے ملک بھر کے 82 کھادی اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ شدہ دست کاروں کو براہ راست فائدہ پہنچا، جو چادر، تولیہ، جھنڈا، بینر، اسپنج کپڑے، دو سوتی کپاس کھادی، بنٹنگ کپڑوں اور دوسرے سامانوں کی تیاری کرتے ہیں۔

بھارتی ریلوے نے مئی 2020 سے دسمبر 2020 (21 دسمبر تک) کی مدت کے دوران 48.90 کروڑ روپے کے برابر کی کھادی اشیا کی خرید کی، جس نے کھادی کے کام کاج کو وباکے دوران برسرکار بنائے رکھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ریلوے نے مئی اور جون کے مہینوں میں کھادی سے 19.80 کروڑ روپے کے سامان کی خرید کی تھی۔ عین اس وقت جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے اقتصادیات کو زبردست نقصان پہنچا تھا۔ اسی طرح ریلوے نے جولائی اور اگست کے دوران 7.42 کروڑ روپے کا کھادی سامان اس وقت خریدا، جب لاک ڈاؤن جاری تھا۔ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں بھی ریلوے نے 13.01 کروڑ روپے کی کھادی مصنوعات کی خریداری کی۔

کے وی آئی سی کے صدر جناب ونے کمار سکسینہ نے کے وی آئی سی کو بڑے آرڈر دینے کے ذریعے کھادی کاری گروں کی مدد کرنے کےلیے معزز ریلوے وزیر جناب پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ وبا کے دوران کے وی آئی سی کو کاری گروں کے روزگار اور روزی روٹی کو برقرار رکھنے کی سب سے بڑی چنوتی کا سامنا کرنا پڑا۔ کے وی آئی سی نے جہاں وبا کے دوران کھادی ماسک بنانے میں اپنے کاری گروں کو لگایا، وہیں اس نے ریلوے سے تھوک آرڈر بھی حاصل کیے، جس سے کھادی کا چرخا لگاتار چلتا رہا۔اس کا نتیجہ کاری گروں کےلیے اضافی روزگار اور آمدنی کی شکل میں سامنے آیا، جس نے انہیں مالی بحران سے باہر نکلنے اور ملک کی معیشت کو بڑھاوا دینے میں مدد کی۔

براہ راست خرید کے توسط سے کھادی کی مدد کرنے کے علاوہ ریلوے نے کھادی کاری گروں کو مضبوط بنانے کےلیے کئی پالیسی ساز فیصلوں پر عمل بھی کیے ہیں۔ اس طرح کے ایک اقدام کی شکل میں ریلوے نے 400 ریلوے اسٹیشنوں کو نشان زد کیا ہے، جہاں مسافروں کو کھانا اور پینے کی اشیا بیچنے کےلیے صرف مٹی کے برتن کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس طرح کمہار کو بااختیار بنانے کے منصوبے کے تحت کے وی آئی سی کے ذریعے تربیت یافتہ کمہاروں کو کافی بڑھاوا ملتاہے۔ وزارت ریل دوسرے 100 ریلوے اسٹیشنوں کو ‘پلاسٹک سے آزاد’ کرنے کی شکل میں نوٹیفائی کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

*****************

U-1109

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔




(Release ID: 1694704) Visitor Counter : 201