وزارت دفاع
مرکزی بجٹ میں غیر سرکاری تنظیموں/نجی اسکولوں/ریاستوں کی ساجھیداری کے ساتھ 100 نئے سینک اسکول کھولنے کی تجویز
Posted On:
02 FEB 2021 4:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02فروری 2021: مرکزی بجٹ 2021-22 میں ملک میں غیر سرکاری تنظیموں/نجی اسکولوں/ریاستوں کی ساجھیداری سے 100 نئے سینک اسکول کھولنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری 2021 کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا۔ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ سینک اسکولوں کی اخلاقیات اور اقدار پر مبنی نظام اور قومی افتخار کے نظریات کے ساتھ CBSE پلس طرز کا تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے جوریاستیں/ نجی اسکول / غیر سرکاری تنظیمیں خواہشمند ہیں انھیں اس کا م میں شامل کیا جائے۔ اس کے تحت موجودہ یا عنقریب شروع ہونے والے اسکولوں کو سینک اسکولوں کے نصاب کے مطابق چلانے کے لئے رجسٹر کرانے کے اقدمات کئے جائیں گے۔
یہ تمام 100 اسکول سینک اسکول سوسائٹی سے ملحق ہوں گے۔ اس طرح سے الحاق شدہ سینک اسکولوں کو ان کی اس کوشش میں کچھ مالی مدد بھی دی جائے گی۔
سینک اسکولوں کے قیام کا مقصد بچوں کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں داخلے کے لئے تعلیمی ،جسمانی اور دماغی اعتبار سے تیار کرنا ہے اور جسم دماغ اور کردار کی اس طرح نمو کرنا ہے کہ نوجوان لڑکے اچھے اور قوم کے لئے کارآمد شہری بن سکیں۔
اس وقت پورے ملک میں 33 سینک اسکول چلائے جارہے ہیں۔ تعلیمی سال 2021-22 سے تمام 33 سینک اسکولوں میں لڑکیوں کو بھی چھٹے درجے میں داخلہ ملے گا۔
****
U No.1075
م ن۔ر ف۔س ا
(Release ID: 1694654)
Visitor Counter : 173