وزارت آیوش

غیر ممالک کے ساتھ تحقیقی تعاون

Posted On: 02 FEB 2021 5:10PM by PIB Delhi

 

وزیر مملکت (آیوروید، یوگا اور قدرتی علاج، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی)، جناب کرن رجیجو (اضافی چارج) نے ایک تحریری جواب میں آج یہاں راجیہ سبھا میں بتایا کہ فی الحال، وزارت آیوش نےروایتی ادویہ اور ہومیوپیتھی کے میدان میں تعاون کے لئے 25 ممالک کے ساتھ مفاہمتی  عرضداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ممالک ہیں، نیپال، بنگلہ دیش، ہنگری، ترنیداد اینڈ ٹوبیگو، ملیشیا، ڈبلیو ایچ او جینیوا، ماریشس، منگولیا، ترکمانستان، میانمار، جرمنی (مشترکہ اعلامیہ)، ایران، ساؤ ٹومے و پرنسپے، استوائی گنی، کیوبا، کولمبیا، جاپان (ایم او سی)، بولیویا، گامبیا، جمہوریہ گنی، چین، سینٹ ونسینٹ و گریناڈائنز، سورینام، برازیل اور زمبابوے۔

آیوش نظام ادویہ میں مختلف غیر ملکی یونیورسٹیوں جیسے جرمنی، برطانیہ، کناڈا، ڈبلیو ایچ او جینیوا، رہاست ہائے متحدہ امریکہ، ارجنٹائنا، اسرائیل، برازیل، آسٹریلیا، آسٹریا، تاجکستان اور ایکواڈور کے ساتھ تعاون پر مبنی تحقیق کے لئے 23 مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزارت آیوش نے ماریشس، روس، ارجنٹائنا، ملیشیا، بنگلہ دیش، لاتویا، ترینداد اینڈ ٹوبیگو، وغیرہ جیسے ممالک میں غیر ملکی اداروں/ یونیورسٹیوں کے ساتھ آیوش اکیڈمک چیئرس قائم کرنے کے لئے 13 مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت آیوش اپنے ریاستی سالانہ عملی منصوبے (ایس اے اے پی) میں موصو ل تجاویز کے مطابق آیوش نظام کی ترقی و فروغ کے لئے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے توسط سے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم نافذ کر رہا ہے اور انہیں مالی امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔اس کے علاوہ عوامی صحت جو کہ ریاستی موضوع ہے اور صحت سے متعلق سہولتیں متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ تاہم، وزارت آیوش نے ، قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت، ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں سے موصول ہوئی تجویز کے مطابق، این اے ایم کے آغاز سے  2019۔20 تک ، 50 بستروں تک کے 92 نئے مربوط آیوش ہسپتال قائم کرنے کی منظوری دی۔ 2019۔20 کے دوران، وزارت آیوش نے این اے ایم کے تحت مختلف امور کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 494.91 کروڑ روپئے کے بقدر کی مرکزی امداد فراہم کی اور ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں نے 117.77 کروڑ روپئے کے بقدر کی لاگت بتائی ہے۔

 

________

 

ش ح ۔اب ن

U-1090


(Release ID: 1694644) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil