سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

این بی سی ایف ڈی سی کے ٹارگیٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے حفظان صحت کارکنان کے لئے کووِڈٹیکہ کاری تربیتی پروگرام

Posted On: 02 FEB 2021 5:32PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور اختیار کاری کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی کہ پسماندہ طبقات کے لئے قومی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) نے سرمایہ فراہمی کی بنیاد پر پسماندہ طبقات کے لئے قومی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) کے ٹارگیٹ گروپ سے تعلق رکھنے والی نرسوں، میڈیکل اور نرسنگ طلبا اور دواسازوں کو، کووِڈ ٹیکہ کاری تربیتی پروگرام فراہم کرانے کی غرض سے (صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط کے مطابق)میسرز اپولو میڈاسکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ حفظانِ صحت کارکنان کی قابلیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جاری قومی ٹیکہ کاری پروگرام میں تعاون دینے کے مقصد کے ساتھ اس پروگرام کو منظوری دی گئی ہے۔

کارپوریشن نے بہار، دہلی، تلنگانہ، تمل ناڈو اور اترپردیش جیسی ریاستوں میں 1000 تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے تربیتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے جن کے صحیح وقت شروع ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

 

________

 

 

ش ح ۔اب ن

U-1086


(Release ID: 1694568) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil